• KHI: Fajr 5:29am Sunrise 6:45am
  • LHR: Fajr 4:57am Sunrise 6:18am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:24am
  • KHI: Fajr 5:29am Sunrise 6:45am
  • LHR: Fajr 4:57am Sunrise 6:18am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:24am

بیلاروس کے صدر پاکستان پہنچ گئے

شائع May 28, 2015 اپ ڈیٹ May 29, 2015
۔ڈان نیوز گریب۔
۔ڈان نیوز گریب۔

اسلام آباد: صدر بیلاروس الیگزینڈر لوکاشینکو دو روزہ دورہ پاکستان پر جمعرات کے روز اسلام آباد پہنچے جہاں نور خان ایئربیس پر ان کا استقبال وزیراعظم نواز شریف نے کیا۔

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو صدر مملکت ممنون حسین کی دعوت پر پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہیں۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یہ کسی بھی بیلاروس کے صدر کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔ ان کا استقبال 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔

صدر لوکاشینکو دورے کے دوران ممنون حسین اور نواز شریف کے علاوہ دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ دورے کے دوران متعدد اہم معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط ہونے کی امید ہے۔

بیلاروس نے نومبر 2014 میں اپنا رہائشی مشن اسلام آباد میں قائم کیا تھا۔

بیلاروس کے صدر کے دورے کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے ایک قدم کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 10 مارچ 2025
کارٹون : 9 مارچ 2025