• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'بولی وڈ کی فلم نہیں کروں گی'

شائع May 27, 2015
فوٹو بشکریہ سٹائل ہٹ
فوٹو بشکریہ سٹائل ہٹ

بولی وڈ میں فلم کرنے کی پیشکش کا انتطار پاکستان کے بہت سے اداکاروں کا خواب ہے البتہ صنم جنگ کا کہنا ہے کہ وہ بولی وڈ میں فلم کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔

پاکستانی اداکارہ صنم جنگ اس وقت ہم ٹی وی کے مارننگ شو کی میزبانی کر رہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ ہم ٹی وی پر ان کا ڈرامہ الوداع بھی دکھایا جارہا ہے جسے شائقین بے حد پسند کر رہے ہیں۔

صنم حال ہی میں اسلام آباد سے واپس آئی ہیں جہاں انہوں نے نیسلے ایوری ڈے چیلنج کو ہوسٹ کیا تھا۔

گزشتہ دو سالوں سے اداکارہ صنم جنگ نے جس پروجیکٹ میں کام کیا وہ کامیاب ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے ڈراموں میں اپنے کئریئر کا آغاز دل مضطر کے ساتھ کیا تھا جو کہ ان کا کامیاب ڈرامہ ثابت ہوا تھا۔

صنم جنگ کا ڈان کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کے ڈرامے دل مضطر کے بعد لوگوں نے انہیں پہچاننا شروع کیا تھا، جب آپ کسی ڈرامے میں اداکاری کرتے ہیں تو لوگ آپ کو پہچانتے ہیں تاہم اداکارہ کو نہیں لگتا تھا کہ انہوں نے اچھا کام کیا تاہم اب ان پرستاروں کی تعداد روزبروز بڑھ رہی ہے۔

صنم جنگ نے اپنی خاندان کو کریڈٹ دیتے ہوئے بتایا کہ اس کی وجہ سے وہ آج اس مقام پر موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج بھی میرے والد شاپنگ مراکز میں لوگوں کے سامنے مجھے ٹوک دیتے ہیں۔

صنم کو اپنی فیملی کے ہمراہ اپنے ڈرامے دیکھنا بالکل پسند نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں آج بھی ہچکچاہٹ ہوتی ہے جب ان کا ڈرامہ کوئی ان کے سامنے دیکھتا تھا۔

صنم کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہت کم لوگوں کے ساتھ کام کیا ہے، ان کے 4 ڈراموں میں سے 3 کی ہدایات شہزاد کشمیری نے دیں جبکہ چاروں کو مومنہ درید نے پروڈیوس کیا ہے۔

بولی وڈ میں فلم کرنے کا خواب تقریباً تمام اداکار دیکھتے ہیں البتہ صنم کو بولی وڈ میں کام کرنے کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بولی وڈ فلمز میں جنسی مناظر فلمائے جاتے ہیں اور وہ اس کے خلاف ہیں۔

''جب میں کہوں گی میں اس قسم کے سینز نہیں کر سکتی وہ کہیں گی ہم اس کو چیٹ کر لیں گے البتہ شائقین کو ایسا ہی لگے گا کہ یہ سین میں نے شوٹ کیا ہے، اس لئے میں بولی وڈ میں کام نہیں کروں گی''

صنم جنگ نے ڈراموں کے ساتھ ساتھ اشتہاروں میں بھی کام کیا ہے البتہ وہ صرف بڑے اور نامور برانڈز کے ساتھ ہی کام کرتی نظر آئی ہیں۔

صنم کا کہنا تھا کہ انہیں متعدد اشتہارات میں کام کرنے کی پیشکش ہوتی رہتی ہے تاہم وہ ہر آفر کو بہت سوچ سمجھ کر منتخب کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ایک اچھا پرانڈ منتخب کرتی ہوں جو مجھے اس کے اچھے پیسے دیتا ہے پھر کسی سستی کریم کے اشتہار میں کام کرنے کا کیا فائدہ۔

صنم کے مطابق ان کی ڈراموں میں اداکاری ایک اتفاق ہے، البتہ صنم کی جانب سے ڈراموں کا انتخاب بہترین ثابت ہوا ہے اور ان کے ڈراموں دل مضطر، الوداع اور محبت صبح کا ستارہ ہے کی مصنف عمیرہ احمد ہیں اور صنم کے یہ تینوں ڈرامے پاکستان انڈسٹری کے کامیاب ڈرامے ثابت ہوئے ہیں۔

صنم کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پہلے ڈرامے دل مضطرکی شوٹنگ کے پہلے دن نہایت نروس تھی اور انہوں نے جو بھی اداکاری کی وہ بالکل اصلی ہی تھی۔

صنم کو ان کے ہم ٹی وی کے مارننگ شو میں ہوسٹ کرنے کے بعد بھی نہایت پسند کیا گیا۔

صنم کے مطابق آج بھی جب انہیں کسی پروجیکٹ کی آفر ملتی ہے تو وہ اپنی فیملی کے بارے میں سوچتی ہیں کہ کیا ان کو میرے اس پراجیکٹ میں کام کرنے سے کوئی اعتراض تو نہیں ہوگا۔

صنم نے بتایا کہ وہ آج بھی اکیلے سفر نہیں کر سکتی کیوں کہ ان کو اس کی اجازت نہیں ملتی چاہے اسلام آباد ہی کیوں نہ جانا ہو یا دبئی ان کی والدہ یا بہن ہمیشہ ان کے ساتھ جاتی ہیں۔

صنم کا کئریئر زونگ کے ایک اشتہار میں کام کرنے کے ساتھ شروع ہوا جس کے بعد انہیں پہلے ٹی وی سے وی جے بننے کی آفر آئی جس کے بعد 2010 میں انہوں نے آگ ٹی وی میں وی جے کی آفر قبول کی البتہ چینل کچھ عرصے میں بند ہوگیا جس کے بعد ہم ٹی وی میں ڈرامہ کرنے کی آفر ہوئی۔

اس وقت صنم جنگ ہم ٹی وی کا مارننگ شو ہوسٹ کر رہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنے ڈرامے الوداع میں اداکاری بھی کر رہی ہیں آگے وہ کس پراجیکٹ میں نظر آئیں گی؟

اس سوال پر صنم جنگ کا کہنا تھا کہ وہ چیزوں کی منصوبہ بندی نہیں کرتی البتہ وہ اپنی شادی کی تیاریاں کر رہی ہیں۔

اپنی شادی کے حوالے سے صنم کا کہنا تھا کہ ان کے ہونے والے شوہر ٹی وی انڈسٹری سے تعلق نہیں رکھتے اور وہ انہیں لمبے عرصے سے جانتی ہیں۔

صنم کا انٹرویو کے آخر میں کہنا تھا کہ ''میں کبھی اپنی زندگی کے اس مقام پر نہیں پہنچنا چاہتی جہاں مجھے ایسا محسوس ہو کہ میں سب سے بہترین ہوں کیوں کہ اس وقت میں سب کچھ ہار چکی ہوں گی''۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024