• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:32pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:32pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

ہندوستان: مسجد نذر آتش، مسلمان آبادی پر حملہ

شائع May 27, 2015
فوٹو: بشکریہ انڈین ایکسپریس
فوٹو: بشکریہ انڈین ایکسپریس
کئی مسلمانوں کی دکانوں کو بھی جلا دیا گیا ہے ۔۔۔ فوٹو: بشکریہ ہریانہ اب تک
کئی مسلمانوں کی دکانوں کو بھی جلا دیا گیا ہے ۔۔۔ فوٹو: بشکریہ ہریانہ اب تک
مسلمانوں کی املاک نذر آتش ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے ایکشن لیا گیا  ۔۔ فوٹو: بشکریہ ہندوستان ٹائمز
مسلمانوں کی املاک نذر آتش ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے ایکشن لیا گیا ۔۔ فوٹو: بشکریہ ہندوستان ٹائمز
مسلمانوں کے گھروں میں موجود تمام سامان لوٹ لیا گیا ہے ۔۔۔ فوٹو: بشکریہ انڈین ایکسپریس
مسلمانوں کے گھروں میں موجود تمام سامان لوٹ لیا گیا ہے ۔۔۔ فوٹو: بشکریہ انڈین ایکسپریس

نئی دہلی: ہندوستان کی ریاست ہریانہ میں ایک مسجد سمیت مسلمانوں کے گھر اور املاک نذر آتش کر دی گئی ہیں۔

دہلی سے 37 کلو میٹر دور واقع فرید آباد میں گاؤں اٹالی میں ایک مسجد کی تعمیر جاری تھی جس کو ہندؤں (جن میں اکثریت جاٹ برادری کی تھی) نے پہلے مسجد کو نذر آتش کیا بعد ازاں مسلمانوں کی رہائشی آباد پر حملہ آور ہوئے۔

دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق اٹالی میں 5سال قبل مسجد اور مندر ایک ساتھ تعمیر کیے جا رہے تھے، مگر اراضی کے تنازع کے باعث مسجد کا تعمیراتی کام روک دیا گیا تھا رواں ماہ عدالت نے مسجد کی تعمیر کی اجازات دی تھی، یوں 5 سال بعد مسجد کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع کیا گیا تھا۔

اٹالی گاؤں مین مسلم آباد کی گلیاں سنسان پڑی ہوئی ہیں ۔۔۔ فوٹو: بشکریہ ہریانہ اب تک
اٹالی گاؤں مین مسلم آباد کی گلیاں سنسان پڑی ہوئی ہیں ۔۔۔ فوٹو: بشکریہ ہریانہ اب تک

مسلمانوں کی جانب سے مسجد کی چھت کی تکمیل کا آغاز کیا گیا تھا۔

مقامی افراد کے مطابق 10 شر پسند ہندو مسجد میں داخل ہوئے جن کے ہاتھوں میں پیٹرول کے کین تھے، انہوں نے مسجد میں پیٹرول چھڑک دیا اور آگ لگا دی۔

انتہا پسند ہندوؤں کے حامی موٹر سائیکلوں پر مسجد کے باہر موجود تھے جنہوں دروازے پر لگی نام کی تختی کو بھی توڑ دیا۔

انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کی املاک کو بھی نذر آتش کیا ہے ۔۔۔ فوٹو: بشکریہ ہریانہ اب تک
انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کی املاک کو بھی نذر آتش کیا ہے ۔۔۔ فوٹو: بشکریہ ہریانہ اب تک

ہندوستان کے اردو اخبار روزنامہ سیاست کی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق انتہا پسند ہندو جماعت راشٹریہ سیوک سنگ (آر ایس ایس) سے تھا۔

گاؤں اٹالی میں مسلمانوں کے سربراہ ممتاز علی نے بتایا کہ جاٹ چاہتے تھے کہ یہاں مسجد تعمیر نہ ہو کیونکہ وہ ساتھ والے پلاٹ پر مندر تعمیر کرنا چاہتے تھے، جس پر مسلمان عدالت گئے اور فیصلہ مسلمانوں کے حق میں آیا، اسی لیے مسلمانوں نے مسجد کی تعمیر کا کام شروع کیا تھا۔

اٹالی گاؤں میں 20 مکان بھی نذر آتش کی گئی، جن میں سے 18 مسلمانوں کے ہیں۔

انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کے گھروں میں موجود ہر چیز کو آگ لگائی۔ ۔ ۔فوٹو: بشکریہ ہریانہ اب تک
انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کے گھروں میں موجود ہر چیز کو آگ لگائی۔ ۔ ۔فوٹو: بشکریہ ہریانہ اب تک

ہندوؤں کے حملے میں 17 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں اکثریت مسلمان نوجوانوں کی ہے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

جاٹوں کے حملوں کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور گاؤں میں دفعہ 144 نافذ کی البتہ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

پولیس کے مطابق 20 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے، جن کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مسلم آبادی حفاظت  کی غرض سے ایڈیشنل کمشنر کے دفتر میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ۔۔ فوٹو: بشکریہ ہریانہ اب تک
مسلم آبادی حفاظت کی غرض سے ایڈیشنل کمشنر کے دفتر میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ۔۔ فوٹو: بشکریہ ہریانہ اب تک

فرید آباد کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ادیت دھاہیا کے مطابق متاثرہ خاندانوں کے افراد کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا تھا جس کے بعد ان کو واپس گھروں کر بھیج دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دیی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جس دن مسلمانوں کے گھر نذر آتش کیے گئے اس روز بھی 500 پولیس اہلاکر علاقے میں تعینات تھے۔

علاقے میں پہنچنے والے مسلمانوں کے مطابق ان کے گھروں کا تمام سامان آر ایس ایس کے کارکن لوٹ کر لے جا چکے ہیں جبکہ بعض مکانوں کو گرایا بھی گیا ہے۔

پولیس کی بھاری نفری اٹالی گاؤں میں تعینات کیا گیا ہے ۔۔ فوٹو: بشکریہ ہریانہ اب تک
پولیس کی بھاری نفری اٹالی گاؤں میں تعینات کیا گیا ہے ۔۔ فوٹو: بشکریہ ہریانہ اب تک

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024