• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

صدارتی انتخاب کی مہم: ہیلری کلنٹن کا انوکھا انداز

شائع May 27, 2015
امریکا کے صدراتی انتخابات نومبر 2016 میں ہوں گے ۔۔۔ فوٹو: بشکریہ ہیلری کلنٹن فیس بک پیج
امریکا کے صدراتی انتخابات نومبر 2016 میں ہوں گے ۔۔۔ فوٹو: بشکریہ ہیلری کلنٹن فیس بک پیج

واشنگٹن: امریکا میں عہدہ صدارت کی امیدوار ہلیری کلنٹن نے انتخابی مہم کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا۔

سابق وزیر خارجہ نے ویب سائٹ پر الیکشن 2016 کے حوالے سے ملبوسات اور دیگر اشیاء فروخت کے لیےپیش کی ہیں۔

ہیلری کلنٹن نے انتخابات کے یہ ایچ کا لوگو ڈیزائن کروایا تھا ۔۔۔ فوٹو: بشکریہ فیس بک پیج
ہیلری کلنٹن نے انتخابات کے یہ ایچ کا لوگو ڈیزائن کروایا تھا ۔۔۔ فوٹو: بشکریہ فیس بک پیج

فروخت کے لیے ویب سائٹس پر موجود اشیاء پر ہیلری کلنٹن کے نام کا لوگو موجود ہے، اس اقدام سے ایک جانب ہیلری جہاں اپنے حامیوں کے ذریعے زیادہ لوگوں تک اپنا پیغام پہنچا سکیں گی وہیں ان کو مالی طور پر بھی فائدہ ہوگا اور وہ الیکشن مہم کے لیے فنڈ جمع کر سکیں گی۔

سابق صدر بل کلنٹن کی اہلیہ کی ویب سائٹ پر سرخ رنگ کی ٹی شرٹ 30 ڈالر میں دستیاب ہے۔

دو گلاس 25 ڈالر اور گاڑی کیلئے اسٹیکر 5 ڈالر کا ہے
دو گلاس 25 ڈالر اور گاڑی کیلئے اسٹیکر 5 ڈالر کا ہے

اسی طرح گاڑی پر لگانے کے لیے دستیاب اسٹیکر 5 ڈالر (50روپے) میں فروخت کے لیے دیئے گئے ہیں۔

ہیلری کے دستخط والے گلاس 25 ڈالر میں دستیاب ہوں گے۔

ہودیز 65 ڈالر اور ٹی شرٹ 30 ڈالر میں فروخت کیلئے پیش کی گئی ہے
ہودیز 65 ڈالر اور ٹی شرٹ 30 ڈالر میں فروخت کیلئے پیش کی گئی ہے

ہلیری کے دستخط والے دیگر ملبوسات مارکیٹ میں بھی دستیاب ہیں۔

ہلیری کلنٹن نے حامیوں کو ٹوئیٹ کے ذریعے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ 8 نومبر 2016 کو امریکا میں نئے صدر کا انتخاب ہو گا۔

ان انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن ہوں گی۔

ہیلری کلنٹن نے ہیٹ 35 ڈالر اور کافی مگ 20 ڈالر میں فروخت کیلئے رکھا ہے
ہیلری کلنٹن نے ہیٹ 35 ڈالر اور کافی مگ 20 ڈالر میں فروخت کیلئے رکھا ہے

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024