• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جونی ڈپ کو دس سال قید کا خطرہ

شائع May 26, 2015
۔ —  فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

دو پالتو کتوں کو غیر قانونی طور پر آسٹریلیا لانے کے فیصلے پر ہولی وڈ سپر سٹار جونی ڈپ کو جیل کی ہوا کھانی پڑ سکتی ہے۔

پیپل میگزین نے آسٹریلین سینیٹ کی ایک کمیٹی کے حوالے سے بتایا کہ اگر معاملہ عدالت تک پہنچا اور جونی مجرم قرار پائے تو انہیں دس سال تک قید یا پھر265000 امریکی ڈالرز کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔

51 سالہ جونی کیلئے مشکل اس وقت کھڑی ہوئی جب رواں مہینے وہ دو پالتو کتوں ’بو‘ اور ’پستول‘ کے ساتھ ذاتی طیارےمیں آسٹریلیا پہنچے۔

آسٹریلیا میں باہر سے جانور لائے جانے کی صورت میں پیشگی اطلاع دینا ضروری ہے تاکہ انہی جراثیم کش ادویات دی جا سکیں ۔

اطلاعات کے مطابق، جاری تحقیقات کے دوران معلوم ہواہے کہ جونی، ان کے ساتھی مسافروں اور فلائیٹ کریو نے آسٹریلوی حکام کو کتوں کی موجودگی سے بے خبر رکھا۔

دو کتوں کی موجودگی کا اس وقت معلوم ہوا جب انہیں ایک مقامی گرومر کی دکان پر لے جایا گیا اور سوشل میڈیا پر ان کی تصویر شیئر کی گئیں۔

آسٹریلیاکے وزیر زرعات بارنبی جوائس نے دھمکی دی تھی کہ اگر 50 گھنٹوں کے اندر اندر دونوں کتوں کو ملک سے باہر نہ لے جایا گیا تو انہیں ہلاک کر دیا جائے گا۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

تبصرے (1) بند ہیں

احمد نظامی May 27, 2015 09:06am
افسوس آپکو سزا ہو جائے شاید اب سلمان خان کی طرح تو سب طاقتور نہیں ہوتے.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024