• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

فلم 'بن روئے' کی عید پر ریلیز کا اعلان

شائع May 26, 2015
ماہرہ خان اور ہمایوں سعید
ماہرہ خان اور ہمایوں سعید

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم 'بن روئے' عید الفطر پر ریلیز کیے جانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

یہ فلم معروف ٹی وی پروڈیوسر مومنہ درید کی فلمی دنیا میں پہلی پروڈکشن ہے۔

'بن روئے' کی شوٹنگ کو اس وقت دھچکا لگا تھا جب اس کے ہدایتکار فلم کو چھوڑ کر چلے گئے تاہم اس کے بعد مومنہ درید اور شہزاد کشمیری نے مشترکہ طور پر ڈائریکشن کا ذمہ سنبھالتے ہوئے فلم کی شوٹنگ کامیابی سے مکمل کرلی ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان حال ہی میں انڈیا سے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی فلم 'رئیس' کی شوٹنگ کرکے واپس آئی ہیں۔

بن روئے کی پری ریلیز پریس کانفرنس میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ فلم کی کاسٹ اور عملے نے بہت اچھے انداز سے فلم کی شوٹنگ مکمل کی ہے اور فلم کی شوٹنگ کے درمیان پیش آنے والے واقعات کا اثر فلم پر نہیں پڑنے دیا۔

ماہرہ کا مزید کہنا تھا کہ فلم 'بن روئے' ایک مکمل ڈرامہ ہے جس میں موت، شادی یا بچے کی پیدائش سمیت ہر طرح کے واقعات شامل ہیں۔

گزشتہ روز ہونے والی پریس کانفرنس میں ہم ٹیلی وی کی سلطانہ صدیقی، پروڈیوسر مومنہ درید، اداکار جاوید شیخ، ہمایوں سعید، جنید خان اور دیگر افراد نے شرکت کی اور فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے حوالے سے بات چیت کی۔

مومنہ درید — فوٹو زویا انور
مومنہ درید — فوٹو زویا انور

فلم 'بن روئے' کی کہانی فرحت اشتیاق کی ناول پر مبنی ہے۔ اس فلم کی کاسٹ میں اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ ساتھ ماہرہ خان، آرمینہ رانا خان، جاوید شیخ، زیبا بختیار، اور عذرا منصور شامل ہیں۔ فلم میں عدیل حسین، فائزہ حسن اور شیریں زاہد بھی نظر آئیں گے۔

ماہرہ خان — فوٹو زویا انور
ماہرہ خان — فوٹو زویا انور

اپنی فلم 'میں ہوں شاہد آفریدی' اور 'بن روئے' کے درمیان فرق کے حوالے سے ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ 'میں ہوں شاہد آفریدی' کرکٹ کی کہانی تھی جبکہ 'بن روئے' ایک رومانوی کہانی ہے۔

ہمایوں سعید — فوٹو زویا انور
ہمایوں سعید — فوٹو زویا انور

اس پریس کانفرنس میں اداکار ہمایوں سعید، ماہرہ خان اور جاوید شیخ نے فلم کی شوٹنگ کے علاوہ سیٹس پر ہونے والے واقعات کے حوالے سے بھی بتایا۔

اس موقع پر ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ 'بن روئے' کی شوٹنگ میں اکثر تھک جاتی تھیں اور جب بھی موقع ملتا وہ سیٹ کی کسی بھی جگہ آرام کرنے لگتی تھیں۔

شہزاد شیخ
شہزاد شیخ

اداکار جاوید شیخ حال ہی میں اپنی فلم 'تماشا' کے سلسلے میں انڈیا گئے تھے جس میں وہ اداکار رنبیر کپور کے والد کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستانی پاکستانی ڈراموں کو بہت پسند کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حال ہی میں سفر کے دوران ان کے پاس ایک لڑکی آئی اور اس نے انہیں بتایا کہ انڈیا میں لوگوں نے انڈین چینلز دیکھنا چھوڑ دیے ہیں اور وہ انڈیا کے چینل زندگی پر دکھائے جانے والے پاکستان کے ڈرامے شوق سے دیکھتے ہیں۔

جاوید شیخ
جاوید شیخ

بولی وڈ سینما اور پاکستانی سینما کے حوالے سے جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ ہماری فلم انڈسٹری بھی کافی اچھا مقام حاصل کر رہی ہے۔

جاوید شیخ، سلطانہ صدیقی، ماہرہ خان اور ہمایوں سعید
جاوید شیخ، سلطانہ صدیقی، ماہرہ خان اور ہمایوں سعید

سلطانہ صدیقی کا اپنے ہم ٹیلی وی کے سفر کے حوالے سے کہنا تھا کہ فلم جب تک پیار سے نہ بنائی جائے وہ اچھی نہیں لگتی پھر چاہے اس میں کتنا بھی ایکشن اور آرٹ ڈال دیا جائے۔

سلطانہ صدیقی اور ماہرہ خان — فوٹو زویا انور
سلطانہ صدیقی اور ماہرہ خان — فوٹو زویا انور

اس فلم کا ٹریلر کافی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے اور فلم کے دو گانوں کی ہدایات سرمد کھوسٹ اور عاصم رضا نے دی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024