• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

سیلفی کا شوق، خاتون نے خودکو گولی مارلی

شائع May 23, 2015
روس میں ایک 21 سالہ خاتون نے اپنے دفتر کے باہرسیکیورٹی گارڈ کی 9 ایم ایم پستول پڑی دیکھ کر سیلفی لینے کا فیصلہ کیا—۔فائل فوٹو/ رائٹرز
روس میں ایک 21 سالہ خاتون نے اپنے دفتر کے باہرسیکیورٹی گارڈ کی 9 ایم ایم پستول پڑی دیکھ کر سیلفی لینے کا فیصلہ کیا—۔فائل فوٹو/ رائٹرز

ماسکو: روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک خاتون نے پستول کے ساتھ پوز بنا کر سیلفی لیتے ہوئے اتفاقی طور پر خود کو گولی مار لی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک 21 سالہ خاتون نے ماسکو میں اپنے دفتر کے باہر سیکیورٹی گارڈ کی 9 ایم ایم پستول پڑی ہوئی دیکھی اور پھر فیصلہ کیا کہ کیوں نہ پستول کے ساتھ ایک سیلفی لی جائے۔

پولیس ترجمان کے مطابق جمعرات کو سیلفی لینے کے دوران مذکورہ خاتون نے اتفاقیہ طور پستول کا ٹرگر دبا دیا جس سے ان کے سر میں انتہائی قریب سے گولی لگی، تاہم پولیس کی جانب سے واقعے کی تصدیق جمعے کو کی گئی۔

مذکورہ خاتون کو ماسکوکے ایک کلینک میں منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔

پولیس اس حوالے سے تفتیش کر رہی ہے کہ خاتون نے پستول کس طرح حاصل کی، جبکہ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دفتر کا گارڈ 2 ہفتے پہلے چھٹیوں پر جانے سے قبل اپنی پستول وہاں چھوڑ گیا تھا۔

نت نئے طریقوں سے سیلفی لینے کا رجحان آج کل بہت عام ہے اور اس کے لیے اکثر افراد خود کو خطرے میں بھی ڈال لیتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024