• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

'گائے کا گوشت کھانے کے خواہشمند پاکستان چلے جائیں'

شائع May 22, 2015
۔اے ایف پی فائل فوٹو۔
۔اے ایف پی فائل فوٹو۔

نئی دہلی: ہندوستانی پارلیمانی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے جمعرات کے روز کہا کہ جو گائے کا گوشت کھانے کا خواہشمند ہے اسے پاکستان چلے جانا چاہیے۔

آئی اے این ایس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ منافع اور نقصان کی بات نہیں ہے، یہ عقیدے اور ایمان کی بات ہے اور ہندوؤں کے لیے یہ حساس معاملہ ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بڑی تعداد میں ہندوستانی مسلمان بھی گائے کو ذبح کرنے کے خلاف ہیں۔

مختار عباس نقوی نے کہا کہ جو لوگ گائے کا گوشت کھانا چاہتے ہیں انہیں پاکستان یا کسی عرب ملک چلے جانا چاہیے جہاں یہ دستیاب ہے۔

اس سے قبل مارچ میں ہندوستانی ریاست مہاراشترا نے گائے کے گوشت کی فروخت اور کھانے پر پابندی عائد کردی تھی اور ایسے کسی شخص کو پانچ سال قید اور دس ہزار جرمانے کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

ہندوستان میں ہندوؤں کی اکثریت ہے جن کے نزدیک گائے مقدس ہے تاہم وزیراعظم مودی ہر قسم کے جانور کے ذبح کے مخالف ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024