• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

لنزے لوہان قرآن کا مطالعہ کررہی ہیں؟

شائع May 15, 2015 اپ ڈیٹ September 24, 2019
ہالی وڈ اداکارہ لِنزے لوہان۔ —. فائل فوٹو اے پی
ہالی وڈ اداکارہ لِنزے لوہان۔ —. فائل فوٹو اے پی

نیویارک: کل یہاں امریکی میڈیا میں اس وقت زبردست ہلچل پیدا ہوگئی، جب ہالی وڈ کی اداکارہ لنزے لوہان قرآن پاک کا ایک نسخہ لیے منظرعام پر آئیں۔

بدھ کے روز بروکلین میں اپنی کمیونٹی سروس کے پہلے دن جب وہ عوام کے سامنے آئیں تو ان کے ہاتھ میں قرآن پاک کا ایک نسخہ تھا۔

لوہان موروثی طور پر آئرش اور اطالوی ہیں اور ان کی پرورش کیتھولک ماحول میں ہوئی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ہالی وڈ اداکارہ نیویارک میں ایک عدالت کی جانب سے عائد کی گئی بچوں کے مرکز میں آفس ورک کی خدمات مکمل کرنے کے بعد جب باہر آئیں تو وہ اپنے ہاتھوں میں قرآن پاک کا ایک نسخہ لی ہوئی تھیں۔

بطور ایک نوجوان اسٹار کے ان کی شہرت فلم ’’مین گرلز‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کے بعد بامِ عروج پر پہنچی تھی۔

وہ سرخ رنگ کا ایک کبّالہ بریسلیٹ پہنی ہوئی تھیں، جس کے متعلق یہودیوں کا عقیدہ ہے کہ اس کو پہننے سے بدقسمتی دور ہوجاتی ہے اور پہننے والا بُری نظروں سےمحفوظ رہتا ہے۔

ان کے بارے میں یہ افواہیں بھی سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے کبّالہ کی کلاسوں میں شرکت کی تھی، اور 2012ء میں ایسی اطلاعات بھی تھیں کہ انہوں نے ایک بدھ گروپ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

گزشتہ سال لوہان نے اوپرا ونفرے کے ساتھ ایک دستاویزی سیریل میں خود کا ایک ’انتہائی روحانی شخصیت‘ قرار دیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Ahmad May 15, 2015 12:01pm
قرآن والی تصویر بھی لگا دیتے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024