• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

گھوٹکی: دستی بم پھٹنے سے 2 بچے ہلاک

شائع May 15, 2015
گاؤں فیصل کولاچی میں 2 بھائی گھرکے باہرملنے والے دستی بم کو کھلونا سمجھ کرکھیل رہے تھے کہ وہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا—۔فائل فوٹو/ رائٹرز
گاؤں فیصل کولاچی میں 2 بھائی گھرکے باہرملنے والے دستی بم کو کھلونا سمجھ کرکھیل رہے تھے کہ وہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا—۔فائل فوٹو/ رائٹرز

گھوٹکی: صوبہ سندھ کے شہر گھوٹکی کے ایک نواحی گاؤں میں دستی بم پھٹنے سے 2 بچے ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جمعے کو گھوٹکی کے نواحی گاؤں فیصل کولاچی میں 2 بھائی گھر کے باہر سے ملنے والے دستی بم کو کھلونا سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ وہ ایک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں 13 سالہ فدا حسین موقع پر ہلاک جبکہ اس کا بھائی 9 سالہ وکیل شدید زخمی ہوگیا۔

زخمی بچے کو سول ہسپتال گھوٹکی منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوع پر پہنچ کرتفتیش کا آغاز کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024