• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

دہشت گردی میں 'را' ملوث ہے، سیکریٹری خارجہ

شائع May 14, 2015
سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری.... فائل فوٹو
سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری.... فائل فوٹو

اسلام آباد: سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں را ملوث ہے، را کا معاملہ کئی بار باضابطہ طور پر ہندوستان کے ساتھ اٹھایا ہے۔

اسلام آباد میں سیمینار کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ داعش پاکستان کی سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہے داعش کےخطرے سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی ادارے کام کر رہے ہیں، کراچی کے واقعے میں داعش کو براہ راست ملوث کرنا قبل ازوقت ہوگا، کراچی میں دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

سیمینار سے خطاب میں سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ پاکستان گزشتہ 15 سال سے دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔

کراچی میں اسماعیلی برادری کی بس پر ہونے والے حملے پر ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ ابھی تک ختم نہیں ہوئی، ابھی دہشت گردوں کے کچھ گروہ باقی ہیں،یہ گروہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر رہے ہیں،انہی کارروائیوں میں سے ایک گزشتہ روز کا کراچی کا واقعہ بھی شامل ہے،اسطرح کی کارروائی کچھ عرصہ قبل پشاور میں کی گئی۔

اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے، پاکستان نے اپنی ایٹمی توانائی پرامن مقاصد کے لیے استعمال کی ہے،پاکستان ایٹمی عدم پھیلاو کے اصولوں پر کاربند ہے۔

تبصرے (4) بند ہیں

humair May 14, 2015 01:04pm
If Raw is involve in any terror activity in Pakistan so why our politician , Security agencies keeping Silence.
Ahmad May 14, 2015 01:21pm
کیوں ہمارے اپنے لوگ حج پر گئے ہوئے ہیں؟
ali sindhi May 14, 2015 03:53pm
agar RAW involve hai tu.... tum kiss cheez ki thanquaaa lai tai hoo?
Israr Muhammad Khan Yousafzai May 14, 2015 11:27pm
ھر واقعے کی زمہ را پر ڈالنا ایک روایت بن چکی ھے کبھی سی ائی اے ملوث ھوتی ھے کبھی بلیک واٹر کا نام لیا جاتا ھے دراصل ھمارے ادارے اپنی کمزوریوں اور کوتاہیوں کو چھپانے کیلئے ایسا کرتی رہتے ھیں اج تک کسی نے نہ" را " نہ سی ائی اے کا اور نہ کسی اور ملک کا بندہ پکڑا ھے بس صرف الزام لگایا جاتاہے

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024