فضل الرحمان کا ایرانی ویزہ منسوخ
اسلام آباد: ایران نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا ویزہ منسوخ کردیا۔
ڈان نیوز نے پارٹی کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ ایرانی سفارتخانے کے مطابق ویزہ ایرانی وزارت خارجہ کی ہدایات پرمنسوخ کیاگیا۔
مولانا فضل الرحمان کو کل 5 روزہ نجی دورے پر ایران روانہ ہونا تھا جہاں وہ زہدان کے مدرسہ کی تقریب دستار بندی میں شریک ہوتے۔
ترجمان کے مطابق سربراہ جے یو آئی کی بعض مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی طے تھیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا اور برطانیہ بھی مولانا فضل الرحمان کو ویزہ دینے سے انکار کرچکے ہیں۔
تبصرے (1) بند ہیں