• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پرامن برادری کو نشانہ بنانا ناقابل فہم، آغا خان

شائع May 13, 2015
۔ — تصویر بشکریہ عزیز اسلام شاہ
۔ — تصویر بشکریہ عزیز اسلام شاہ

کراچی: اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا آغا خان نے کراچی میں دہشت گردوں کے ایک بس پر منظم حملے میں 43 افراد کی ہلاکت پر دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو آغا خان ترقیاتی نیٹ ورک کی ویب سائیٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ’ایک پرامن برادری کو نشانہ بنانا ناقابل فہم ہے۔ میری دعائیں ہلاک اور زخمی افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں‘۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اسماعیلی ایک پر امن عالگیر برادری ہیں، جو دنیا بھر میں دوسرے نسلی اور مذہبی گروہوں کے ساتھ پر امن انداز میں رہتے ہیں۔

بیان کے مطابق، پاکستان میں موجود دوسرے اسماعیلی رہنما اس وقت حملے میں بچ جانے والے زخمیوں کی مدد کیلئے ہنگامی آپریشن میں مصروف ہیں۔

خیال رہے کہ کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ میں مسلح افراد کے ایک بس پر حملے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

تحریک طالبان پاکستان سے الگ ہونے والے ایک گروپ جنداللہ کے ترجمان احمد مروت نے رائٹرز سے گفتگو میں حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

دوسری جانب، پاکستان فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے آغا خان سے ٹیلیفون پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس گھناؤنے واقعے میں ملوث دہشت گردوں اوران کے مددگاروں کو گرفتار کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائےجائیں گے۔

آئی ایس پی آر کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ جنرل راحیل نے پرنس کریم آغا خان سے ہلاک افراد کی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دل دکھی خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024