• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

کراچی والے اپنی حفاظت کا بندوبست کریں،الطاف حسین

شائع May 13, 2015
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین  ...  فائل فوٹو
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین ... فائل فوٹو

لندن: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین نے صفورا چورنگی کے قریب بس پر اندھا دھند فائرنگ کی مذمت کی ہے۔

برطانیہ میں مقیم ایم کیو ایم کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا کہ بس پر فائرنگ کا واقعہ بدترین دہشت گردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں طالبان اور داعش موجود ہے، پہلے بھی اس حوالے سے کہتا رہا ہوں مگر کسی نے یقین نہیں کیا۔

کراچی کے علاقے صفورہ گوٹھ میں بس پر ہونے والے حملے پر ان کا کہنا تھا کہ داعش اور طالبان کے لوگ صفورا گوٹھ میں بس پر حملہ آور ہوئے، حملہ آوروں نے داعش کے پمفلٹس پھینکے۔

ایم کیو ایم کو سربراہ نے مزید کہا کہ کراچی والے اسلحہ لائسنس بنوائیں اور اپنی حفاظت کا بندوبست کریں۔

الطاف حسین نے سیکیورٹی اداروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کراچی میں سفاک دہشت گرد شہریوں کو نشانہ بنا رہے، دہشت گردوں کی گرفتاری کے بجائے ایم کیو ایم کے کارکنان کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے نواز شریف اور سید قائم علی شاہ کو مشورہ دیا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ راہ کی رکاوٹوں کا قوم کو بتائیں ورنہ مستعفی ہو جائیں۔

انہوں نے ذرائع ابلاغ پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ بعض تجزیہ نگار اور اینکرز خود طالبان ہیں لیکن کلین شیو ہو کر ٹی وی پر بیٹھتے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد نے جمعرات کو یوم سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یوم سوگ میں کالے جھنڈے لہرائے جائیں گے جبکہ کاروبار بند ہوگا اور قرآن خوانی کروائی جائے گی۔

انہوں نے سے اپیل کی کہ ٹرانسپورٹرز، تاجر اور صنعتکار یوم سوگ میں کاروباربند رکھ کر سوگوارخاندان سے یکجہتی کا اظہار کریں۔

انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ صفورا چوک پر قائم پولیس کی چوکی خالی کیوں تھی؟

تبصرے (3) بند ہیں

nazeer baig May 13, 2015 04:07pm
so he was known about the vacant checkpoint of police. AMAZING ٹرانسپورٹرز، تاجر اور صنعتکار یوم سوگ میں کاروباربند رکھ کر سوگوارخاندان سے یکجہتی کا اظہار کریں۔ Will MQM take a step to resign from Sindh Assembly in solidarity of the brutal massacre at Safoora Goth ?
naveed CHAUDHRY y May 14, 2015 10:48am
Asalam o alikum, In my opinion we have to amend our policies. Police should provide security to general public and not individuals. Cancel all arm licence and collect all arms. Police should be independent of government. Police should not be allowed to arrest without approval from court. Seal borders and at no cost any arms allowed to enter country This will solve the problem better than what we have at this time
ندا عارف May 14, 2015 11:20am
الطاف صاحب کراچی کو آ پ نے ہی یہاں تک پہنچایا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024