• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پکاسو کی پینٹنگ 17 کروڑ39لاکھ ڈالر میں نیلام

شائع May 12, 2015

نیویارک: امریکا کے ایک نیلام گھر میں پکاسو کی پینٹنگ 17کروڑ 93لاکھ ڈالر (18 ارب 23 کروڑ 80 لاکھ روپے) میں فروخت ہوگئی۔

جس کے بعد یہ کسی بھی نیلامی میں فروخت ہونے والی مہنگی ترین پینٹنگ بن گئی ہے۔

الجزائر کی عورتیں (Les femmes d'Alger) نامی پینٹنگ نیویارک کے نیلام گھر کرسٹیز میں فروخت کے لیے پیش کی گئی۔

اس پینٹنگ میں مصور نے خواتین کو مختلف انداز سے اوجاگر کرنے کوشش کے ساتھ ان کے جسم کے خدوخال واضح کیے ہیں

پکاسو نے یہ پینٹنگ 1954 میں تخلیق کی تھی جبکہ اس کے ساتھ مزید 14 مصوری کے شاہکار بنائے تھے۔

نیلامی سے قبل اس پینٹنگ کی قیمت کا تخمینہ 14 کروڑ ڈالر (14 ارب 24 کرور روپے) لگایا تھا۔

حتمی فروخت سے قبل خریداروں کے درمیان 11 منٹ تک بولیاں لگتی رہیں، جس کے بعد یہ اندازوں سے زیادہ مہنگی ثابت ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024