• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

مادھوری کی اپنی موبائل ایپلیکیشن

شائع May 9, 2015
بالی وڈ کی مشہور و مقبول اداکارہ مادھوری ڈکشٹ—فائل فوٹو اے ایف پی
بالی وڈ کی مشہور و مقبول اداکارہ مادھوری ڈکشٹ—فائل فوٹو اے ایف پی

بالی وڈ کی مشہور و مقبول اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے فلم انڈسٹری میں صرف اپنی اداکاری سے ہی نہیں بلکہ اپنے ڈانس سے بھی بہت شہرت حاصل کی ہے۔

مادھوری کا شمار بولی وڈ کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہیں جنہوں نے بولی وڈ میں ایک سے ایک بہترین فلموں میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ڈانس اور خوبصورتی سے شائقین کا خوب دل جیتا ہے۔

اداکارہ آج بھی متعدد لوگوں کی لسٹ میں بہترین اداکاروں میں اول نمبر پر آتی ہیں۔

مادھوری نے رقص سکھانے کی ویب سائٹ تو بنائی ہی ہے جس سے کافی لڑکیاں ڈانس سیکھتی ہیں اور اب وہ ایک نئی اپلیکیشن متعرف کرانے جارہی ہیں۔

حال ہی میں مادھوری نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس بات کا اعلان کیا کہ وہ بہت جلد ایک ایسی اپلیکیشن متعارف کرانے جارہی ہیں جس سے لوگ مزید ڈانس سیکھ سکتے ہیں اور اس ایپ کا نام مادھوری نے اپنے نام سے مشابہ رکھا ہے یعنی ڈانس ود مادھوری۔

مادھوری نے بولی وڈ میں بہت سی کامیاب فلموں میں کام کیا ہے جس میں ہم آپ کے ہیں کون، کھلنایک، اور دیوداس وغیرہ شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025