• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

این اے 125:ٹریبونل کا فیصلہ عدالت میں چیلنج

شائع May 7, 2015
خواجہ سعد رفیق ۔۔۔ فائل فوٹو: آئی این پی
خواجہ سعد رفیق ۔۔۔ فائل فوٹو: آئی این پی

اسلام آباد: سعد رفیق نے این اے 125 سے متعلق الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کردیا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

خواجہ سعد رفیق کی جانب سے درخواست خواجہ حارث نے سپریم کورٹ میں دائر کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے میں دھاندلی ثابت نہیں ہو سکی۔

یہ بھی کہا گیا کہ ایسی صورت میں دوبارہ انتخابات کا فیصلہ آئین کی خلاف ورزی ہے، حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

خیال رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے لاہور کے حلقے این اے 125 سے منتخب ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو ڈی سیٹ کرنے کافیصلہ سناتے ہوئے دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم جاری کیا تھا۔

اسمبلی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے خواجہ سعد رفیق کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ 125 میں ووٹوں کی جانچ پڑتال کے بعد وہاں انتخاب کالعدم قرار دیا تھا۔

مشیر ریلوے بنائے جانے کا امکان

ذرائع کا کہنا ہے کہ این اے 125 پر آنے والے فیصلے کے بعد خواجہ سعد رفیق کو مشیر ریلوے بنائے جانے کا امکان ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مشیر بنائے جانے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کریں گے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Yousafzai May 07, 2015 07:52pm
ٹریبیونل کے فیصلے میں بہت زیادہ کمزور کڑیاں ھیں جس کی وجہ سے سپریم کورٹ فیصلہ کو کلعدم قرار دے سکتی ھے ٹریبیونل نے دھاندلی کا کوئی زکر نہیں کیا انتظامی حامیوں کی سزا امیدوار کو کیسے دی جاسکتی ھے

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024