• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لاہور میٹرو ٹرین منصوبے کی منظوری

شائع May 6, 2015
۔ —. فوٹو بشکریہ ریپڈ میٹرو
۔ —. فوٹو بشکریہ ریپڈ میٹرو

اسلام آباد: کل مرکزی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 165.20 ارب روپے کی لاگت کے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کے حوالے کردیا۔

اس منصوبے کے تحت لاہور میں ٹرین ماس ٹرانزٹ سسٹم کے لیے 27.1 کلومیٹر طویل سگنل فری کوریڈور تعمیر کی جائے گی۔

ترقی و منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس کی صدارت کی، انہوں نے لاہور ڈیویلپمنٹ اٹھارٹی (ایل ڈی اے) کو اس میگا پروجیکٹ کی 27 مہینوں میں تکمیل کی ہدایت کی۔

اس کوریڈور پر دو ٹرینوں کے راستے تعمیر کیے جائیں گے، اور یہ سسٹم 30 ہزار افراد فی گھنٹے کی استعداد کا حامل ہوگا۔

اورنج لائن میٹرو ٹرین کے لیے چین کی حکومت رعایتی قرضے کے ساتھ پنجاب کے اپنے وسائل سے سرمایہ فراہم کیا جارہا ہے۔

اس منصوبے کے مجوزہ کوریڈور کا آغاز علی ٹاؤن سے ہوگا، جو نیاز بیگ، بند روڈ، چو برجی، انارکلی، لکشمی، ریلوے اسٹیشن، انجینئرنگ یونیورسٹی، شالامار گارڈن، اسلام پارک سے ہوتا ہوا ڈیرہ گجران پر ختم ہوگا۔

تبصرے (2) بند ہیں

Saeed Khan May 06, 2015 06:22pm
Wel done PM Nawaz Shareef & his TEAM. These kind of services should be start in other big cities too .
Mehar Afshan May 06, 2015 10:07pm
سب کچھ لاہور اور پنجاب میں ہی ہوگا یا کچھ اس ملک کے دوسرے صوبوں اور شہروں میں بھی ہوگا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024