• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

صولت مرزا کے مقدمات کی تفصیلات طلب

شائع May 5, 2015 اپ ڈیٹ May 6, 2015
سزائے موت کے منتظرصولت مرزا ۔ ڈان نیوز اسکرین گریب۔
سزائے موت کے منتظرصولت مرزا ۔ ڈان نیوز اسکرین گریب۔

کراچی: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس فیصل عرب نے سزائے موت کے منتظر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق کارکن صولت مرزا کے مقدمات کی تفصیلات طلب کرلی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سزائے موت پانیوالے صولت مرزاکی جانب سے خط موصول ہونے کے بعد ممبر انسپکشن ٹیم کو ہدایت جاری کی ہے کہ ان کے مقدمات کی تفصیلات ماتحت عدالتوں سے حاصل کرکے پیش کی جائے۔

مزید پڑھیں:صولت مرزاکی پھانسی: نئے بلیک وارنٹ کی درخواست

چیف جسٹس نے ان دو مقدمات کی تفصیلات طلب کی ہے جن میں صولت مرزا کو سزاسنائی گئی ہے۔

صولت مرزا نے چیف جسٹس کو ارسال اپنے خط میں اپنی سزا پرعملدرآمد روکنے اور اپنے اہلخانہ کو تحفظ فراہم کرنے کی استدعا کی تھی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گزشتہ دنوں تیسری مرتبہ صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے تھے جس کے مطابق بارہ مئی کو سزائے موت پر عمدل درآمد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:'صولت مرزا الطاف حسین سے رابطے میں تھے'

اس قبل ان کی پھانسی پہلی دفعہ 19 مارچ اور دوسری بار یکم اپریل کو موخر کی جا چکی ہے۔

صولت مرزا پر کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (کے ای ایس سی) کے مینجنگ ڈائریکٹر شاہد حامد، ان کے ڈرائیور اور ایک محافظ کو ڈیفنس کے علاقے میں 1997ء میں قتل کرنے کا جرم ثابت ہوا تھا۔

صولت علی خان عرف صولت مرزا کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے اور انھیں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 1999ء میں سزا موت سنائی تھی،البتہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین صولت مرزا سے اعلان لا تعلقی کو چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024