• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

شوہر کی جان کو خطرہ ہے، فہمیدہ مرزا

شائع May 5, 2015

کراچی: ذوالفقار مرزا کی اہلییہ اور قومی اسمبلی کی سابق اسپیکر فہمیدہ مرزا نے اپنے شوہر کے دفاع میں بدین جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار مرزا کی جان کو خطرہ ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوہر کی سیکیورٹی پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فراہم کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں: ذوالفقار مرزا کی گرفتاری میں پولیس ناکام

قومی اسمبلی کی سابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ انکے شوہر کو بدین میں محصور کردیا گیا ہے، پورے سندھ کی پولیس بدین میں لگادی گئی ہے۔

ان کے مطابق شہرمیں آپریشن کاماحول پیداکردیا گیا ہے، ذوالفقار مرزا کو گھر سے نکلنے دیا جائے گا تب ہی وہ عدالت میں پیش ہونگے۔

فہمیدہ مرزا نے چیف جسٹس آف پاکستان سے سندھ پولیس کوسیاست کا آلہ کار بنانے کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں: ذوالفقار مرزا کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ

ذوالفقار مرزا کی اہلیہ نے وفاقی حکومت سے سندھ میں مضبوط اور بااختیار آئی جی بھجوانے کا مطالبہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ضلع بدین میں کارکن کی گرفتاری پر سابق صوبائی وزیرداخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے حامیوں نے پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول کر وہاں توڑ پھوڑ کی تھی۔

بعدازاں بدین کے ماڈل پولیس اسٹیشن میں ذوالفقار مرزا اور ان کے 60 کے قریب حامیوں کے خلاف گیٹ توڑ کر تھانے کے اندر داخل ہونے، ہنگامہ آرائی، دہشتگردی اور توڑ پھوڑ کرنے پر 3 مقدمات درج کیے گئے۔

صورت حال کے پیش نظر بدین میں صورت حال کشیدہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024