• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کچے میں 13 ڈاکو ہلاک، آپریشن جاری

شائع May 5, 2015
آپریشن پنجاب اور سندھ پولیس مشترکہ طور پر کر رہی ہے ۔۔ فائل فوٹو: رائٹرز
آپریشن پنجاب اور سندھ پولیس مشترکہ طور پر کر رہی ہے ۔۔ فائل فوٹو: رائٹرز

کراچی: سندھ اور پنجاب کی پولیس کے کچے کے علاقے میں آپریشن کے دوران ہلاک ڈاکوؤں کی تعداد 13ہوگئی جبکہ 10 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس کی جانب سے گھوٹکی، کندھ کوٹ اور رحیم یار خان کے تمام راستے سیل کرکے زمینی آپریشن کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب، سندھ پولیس کا 11 ڈاکو ہلاک کرنے کا دعویٰ

واضح رہے کہ گزشتہ شب پنجاب اور سندھ کی پولیس کے ایک مشترکہ آپریشن میں سندھ کے علاقے گھوٹکی کے قریب پولیس مقابلے میں 11 ڈاکو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے گھوٹکی کے علاقے رونتی اور ماچھکہ میں فضائی اور زمینی کارروائی کی گئی۔

ڈی پی او رحیم یار خان سہیل ظفر چٹھہ کےمطابق تھانہ ماچھکہ کی حدود میں مقابلے کے دوران گیارہ ڈاکو مارے گئے جن کا تعلق چھوٹو گینگ سے ہے۔

مزید پڑھیں : پنجاب پولیس کے اہلکار سندھ کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغواء

ذرائع کے مطابق شیلنگ میں گلوشر نامی ڈاکو ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

سندھ پنجاب کے کچے میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹر کی شیلنگ کی گئی جس کے بعد ڈاکوسات مغوی پولیس اہلکاروں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

ویڈیو دیکھیں : پنجاب پولیس کے 7 اہلکار اغواء

قبل ازیں اندورن سندھ کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کرکے پنجاب پولیس کے ایک افسر سمیت 7 اہلکاروں کو اغوا کرلیا تھا۔

ڈاکو پولیس اہلکاروں کو اغواء کر کے کچے کے جنگل لے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024