• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

زلزلے کے بعد پاکستانی امداد ناقابل فراموش، نیپالی آرمی چیف

شائع May 3, 2015 اپ ڈیٹ May 4, 2015
نیپالی آرمی چیف نے اتوار کو کھٹمنڈو میں قائم پاکستان آرمی کے فیلڈ ہسپتال کا دورہ  کیا۔ — آئی ایس پی آر فوٹو

راولپنڈی : نیپال کے آرمی چیف جنرل گورو ایس جے بی رانا نے نیپال میں گزشتہ مہینے آنے والے زلزلے کے بعد پاکستان کی جانب سے زلزلہ زدگان کے لئے خدمات پر شکریہ ادا کیا ہے۔

نیپال کے آرمی چیف نے اتوار کو نیپال میں پاکستان آرمی کی جانب سے قائم کیے گئے فیلڈ ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں مصروف پاکستانی اہلکاروں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر جنرل گورو نے پاکستان اور پاک فوج کی جانب سے جاری امدادی کارروائیوں کی تعریف کی اور کہا کہ کھٹمنڈو کے عوام پاکستان کو ہمیشہ یاد رکھیں گے کیونکہ پاکستان آرمی کے ڈاکٹرز ہر وقت ان کی مدد کے لیے موجود رہے جب کہ ادویات بھی بڑی کھیپ مہیا کی گئی۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی کی جانب سے کھٹمنڈو کے علاقے بخت پور میں لگایا گیا کیمپ زلزلے سے متاثر افراد کے لیے طبی امداد کا اہم ذریعہ ہے جب کہ پاکستان آرمی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں بھی اپنے کاموں میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ مہینے نیپال میں آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے سے اب تک 6600 سے زائد افراد ہلاک جب کہ 10 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

نیپال میں پاکستانی امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے ہندوستانی میڈیا کی جانب سے بعض منفی خبریں بھی شائع کی گئیں جنہیں پاکستان نے پراپیگنڈا قرار دیا۔

'پاکستان بحالی اور تعمیر نو کے عمل میں بھی شامل ہو گا'

پاکستانی سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے چیئرمین این ڈی ایم اے، پاکستان میں نیپال کے سفیر، پاک فوج اور پاک فضائیہ کے نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ 25 اپریل کو تباہ کن زلزلے کے بعد پاکستان نے نیپال کے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امداد روانہ کی، ریلیف آپریشن میں این ڈی ایم اے اور مسلح افواج نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق نیپال کے سفیر نے پاکستان کی جانب سے زلزلہ زدگان کیلئے بھجوائی جانی والی خوراک میں گائے کا گوشت شامل ہونے کی خبروں کو بھارتی میڈیا کا پراپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے مسترد کیا۔

پاکستانی سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے پاکستان کی جانب سے ریلیف اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بحالی اور تعمیر نو کے عمل میں بھی شامل ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ خوراک کے 30 جہاز روانہ کئے گئے جب کہ 4 سی 130 طیارے امدادی سامان لے کر نیپال پہنچے،زلزلے کے بعد وزیر اعظم کی ہدایت پر 50 ڈاکٹروں کی ٹیم اور 30 بیڈز کا اسپتال فوری طور پر نیپال روانہ کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024