• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نجی چینلز کے مقبول ترین ڈرامے

شائع May 7, 2015

ایک زمانہ تھا جب پاکستان میں صرف پی ٹی وی کا ہی راج تھا اور لوگ سرکاری چینل کے ڈراموں سے ہی لطف اندوز ہو پاتے تھے۔ مگر پھر دور بدلا اور نجی چینلز کی آمد کے بعد مسابقت بڑھی، اور ہر ایک کو ناظرین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اپنے معیار کو بہتر بنانا پڑا۔

ناظرین کی نظریں اپنے چینل تک محدود رکھنے کے لیے ہر ایک نے ڈراموں پر ہی خاص توجہ دی، جو اس خطے میں ٹی وی دیکھنے والوں کے لیے سب سے بڑی تفریح بھی قرار دی جاسکتی ہے۔

تو نجی چینلز جیسے ہم ٹی وی، اے آر وائی ڈیجیٹل، اور جیو انٹرٹینمنٹ کو ہی اس میدان میں سرفہرست قرار دیا جاسکتا ہے جنہوں نے گذشتہ چند برسوں کے دوران کافی معیاری ڈرامے پیش کیے۔

تاہم ڈراموں کی حد تک تو سب سے بہترین ہم ٹی وی کو ہی قرار دیا جاسکتا ہے، اور اس کی وجہ متعدد سپر ہٹ ڈرامے ہیں جو اس چینل پر نشر ہوئے تو یہاں ان چینلز کے چند بہترین ڈراموں کی فہرست دی گئی ہے۔

ہمسفر

فوٹو بشکریہ ہمسفر فیس بک
فوٹو بشکریہ ہمسفر فیس بک

اس ڈرامے کو پاکستانی نجی چینلز کی تاریخ کا سب سے بہترین ڈرامہ بھی قرار دیا جاتا ہے، جس نے ڈرامہ صنعت میں ایک رجحان پیدا کیا۔ بہترین کاسٹ، ڈائریکشن، اور اسٹوری کی بدولت اس نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی۔

کچھ لوگ تو اسے پاکستان میں پیش کیے جانے والے ہر دور کے سب سے بہترین دس ڈراموں میں سے ایک قرار دیتے ہیں۔ اس کی آخری قسط کی ریٹنگ 13.8 تھی، جو کسی بھی ڈرامے کے لیے سب سے زیادہ ہے۔

زندگی گلزار ہے

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ لگ بھگ سب کا ہی پسندیدہ ترین ڈرامہ ہے جس کی مصنف عمیرہ احمد اور ڈائریکٹر سلطانہ صدیقی تھیں، اور اسے بھی ہم ٹی وی نے پیش کیا۔ کہانی اور اداکاری کے لحاظ سے دیکھا جائے تو یہ ہمسفر سے کئی درجے بہتر ڈرامہ تھا اور اس نے بھی کامیابی کی تاریخ رقم کی۔

ہندوستان میں بھی اس ڈرامے نے مقبولیت کے نت نئے ریکارڈز بنائے اور اس کے ہیرو فواد خان کے لیے تو بولی وڈ کے دروازے ہی کھل گئے اور وہ اب وہاں تیزی سے آگے کا سفر کر رہے ہیں۔

شہرِ ذات

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

زندگی گلزار ہے کی مصنفہ عمیرہ احمد کا یہ ڈرامہ بھی ہم ٹی وی کی ایک اور کامیاب کاوش تھی، جو ایک ایسی نوجوان خاتون کے سفر کی کہانی تھی، جو زندگی کے تلخ حقائق کا سامنا کرنے کے بعد اپنی زندگی اللہ کے نام کرنا چاہتی تھی۔

اس ڈرامے کو ناقدین نے بھی خوب سراہا اور یہ اس چینل کا تیسرا مقبول ترین ڈرامہ سمجھا جاسکتا ہے۔

میرا نصیب

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

سمیرا افضل کا لکھا یہ ڈرامہ اسٹار کاسٹ سے سجا ہوا تھا، جس میں بشریٰ انصاری، روبینہ اشرف، ثمینہ پیرزادہ، اور ساجد حسن قابل ذکر ہیں۔ ہم ٹی وی پر نشر ہونے والا یہ ڈرامہ سائرہ یوسف کے کریئر کا کامیاب آغاز ثابت ہوا اور اسے پاکستان بھر میں انتہائی مقبولیت حاصل ہوئی۔

میں عبدالقادر ہوں

آن لائن فوٹو
آن لائن فوٹو

'میں عبدالقادر ہوں' اپنے دور کا مقبول ترین ڈرامہ تھا، جس کی کہانی انتہائی منفرد تھی، جبکہ فہد مصطفیٰ کی اداکاری عروج پر تھی جس نے دیکھنے والوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی اور یہ بہت زیادہ پسند کیا گیا۔

ثروت نذیر کی تحریر اور بابر جاوید کی ڈائریکشن سے سجا ہم ٹی وی پر نشر ہونے والا یہ ڈرامہ فہد مصطفیٰ کی بے پناہ شہرت کا باعث بنا۔

کنکر

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ہم ٹی وی کے اس ڈرامے کو اپنی طوالت کی بناء پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا، مگر اچھی ڈائریکشن اور خواتین پر گھریلو تشدد پر بنائی گئی دلچسپ کہانی کی بدولت یہ بھی انتہائی مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

صنم بلوچ اور فہد مصطفیٰ جیسی اسٹار کاسٹ کے ساتھ یہ ڈرامہ اب بھی لوگوں کے ذہنوں میں زندہ ہے۔

ہم کے بعد ڈراموں کے لحاظ سے دوسرا بڑا چینل اے آر وائی ڈیجیٹل کو سمجھا جاتا ہے جس نے کئی اچھے ڈرامے نشر کیے ہیں اور یہاں اس کے چند بہترین ڈراموں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

پیارے افضل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

معیار، کہانی اور ڈائریکشن کے حساب سے یہ اس چینل کا پیش کیا گیا اب تک کا سب سے بہترین ڈرامہ قرار دیا جاسکتا ہے، ایسا ڈرامہ جس نے لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا کر رکھ دیا۔

یہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں انتہائی مقبول ہوا اور حمزہ علی عباسی کا نام بھی اس کی کامیابی کی بدولت آسمان کی جانب پرواز کرنے لگا۔

شک

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ ڈرامہ آغاز میں بہت اچھا تھا، اور درمیان میں بھی اس کی گرفت ناظرین پر قائم رہی، مگر اس کو بلاوجہ طوالت دینے کے باعث آخر میں اسے کافی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

تاہم اپنی ڈائریکشن اور بہترین کہانی کی بدولت یہ سپرہٹ ڈراموں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

دام

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ عمیرہ احمد کا تحریر کردہ ایک بہترین ڈرامہ ہے جس کی ہدایات مہرین جبار نے دیں۔ ہمایوں سعید اور عبداللہ کادوانی کی مشترکہ کاوش کو اے آر وائی نے نشر کیا جس میں معاشرے کے چند تلخ حقائق کو بہت خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا اور یہی اس کی مقبولیت کا باعث بھی تھا اور اب تک لوگ اسے بھول نہیں سکے ہیں۔

اب بات ہوجائے جیو انٹرٹینمنٹ کی جس نے عوام کو کافی اچھی تفریح فراہم کی ہے، مگر تنازعات اور کچھ غیرمعیاری ڈراموں نے اسے نقصان بھی پہنچایا۔ اس کے چند بہترین ڈرامے یہ ہیں۔

میری ذات ذرہ بے نشان

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ جیو کا سب سے بہترین ڈرامہ قرار دیا جاسکتا ہے، جسے عمیرہ احمد نے تحریر کیا اور بابر جاوید نے اس کی ہدایات دیں، اور یہ پہلی قسط سے ہی مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

اس کی ریٹنگ ہمسفر کے بعد پاکستانی چینلز میں دوسرے نمبر پر ہے اور لوگوں نے اسے اتنا سراہا کہ پروڈیوسر ہمایوں سعید نے خاص طور پر اسے کامیاب بنانے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔

بشر مومن

فوٹو بشکریہ بشر مومن فیس بک پیج
فوٹو بشکریہ بشر مومن فیس بک پیج

یہ پاکستانی تاریخ کا سب سے مہنگا ڈرامہ ہے اور کچھ عرصے تک چینل کو درپیش تنازعات کی بناء پر یہ نشر بھی نہیں ہوسکا، مگر اس کا دوبارہ آغاز دھماکے دار انداز میں ہوا۔

یہ فیصل قریشی کے کریئر کا سب سے بہترین ڈرامہ سمجھا جاسکتا ہے جس میں ان کی کارکردگی بے مثال رہی۔ اسے سید علی رضا اسامہ نے ڈائریکٹ کیا تھا اور یہ جیو کا دوسرا سب سے بہترین ڈرامہ قرار دیا جاسکتا ہے۔

آسمانوں پر لکھا

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ جیو کا ایک اور انتہائی کامیاب ڈرامہ ہے جسے نوجوان نسل میں خاص طور پر مقبولیت حاصل ہوئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ابتداء سے ہی یہ ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا اور اسے آخر تک سراہا جاتا رہا اور یہ سجل علی کے کریئر کی کامیابی میں انتہائی اہم سیڑھی ثابت ہوا۔

سعدیہ امین

سعدیہ امین ڈان ڈاٹ کام کی اسٹاف ممبر ہیں۔

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (6) بند ہیں

Shahmeer May 07, 2015 01:53pm
No doubt above all are excellent dramas.
nouman May 07, 2015 01:53pm
Still ptv old dramas are far better than these pvt channels serials. Now marriage, divorce, affairs, are the main topic in all drama serials.
محمد ارشد قریشی (ارشی) May 07, 2015 07:03pm
واہ کیا عکاسی کی ہے بلاگ پڑھ کر تمام ڈرامے یاد آگئے بلا شبہ اب پاکستانی ڈراموں کا معیار بہت بلندہے ۔ہاں کبھی جب ملکی حالات سے بہت پریشانی ہوجائے تو پی ٹی وی کی خبریں دیکھنا بھی بہت اچھا لگتا ہے محسوس ہوتا کہ ملک میں مکمل سکون ہے ۔
Gulfam Ramay May 07, 2015 08:47pm
Sadqay Tumhare Shehr-e-Zaat Humsafar The Most Very Beautiful Dramas of Mahira Hafeez Khan I Love that Mahira Khan
نجیب احمد سنگھیڑہ May 07, 2015 10:43pm
میں گلیمرس ڈرامے نہیں دیکھتا۔ مجھے جاسوسی اور سسپنس ڈرامے پسند ہیں۔ ہم ٹی وی خواتین کے لیے ہے اور اس کے ڈرامے خواتین پسند کرتی ہیں۔ پاکستانی جاسوسی ڈرامے بنانے میں کمزور ترین ہے۔ جاسوسی ڈراموں سے نسل کی سوچوں کے دائرہ کو بڑھا کر تعصب، تنگ نظری، فرقہ واریت اور سیاسی دشمنیوں پر قابو پایا جا سکتا ہے اور دہشتگردی کی حوصلہ شکنی ہو سکتی ہے۔
anas May 08, 2015 06:13am
zindagi gulzar hai and humsafar both my favourite dramas

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024