• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

الطاف حسین کی تقریر: 14 ٹی وی چینلز کو پیمرا کا نوٹس

شائع May 1, 2015
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین کی متنازعہ تقریر نشر کرنے پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے 14 ٹی وی چینلز کو شو کاز نوٹس جاری کر دیے۔

وزارت اطلاعات نے جمعرات کی رات الطاف حسین کی براہ راست تقریر کے دوران پاکستان فوج سے متعلق متنازعہ گفتگو پر پیمرا کو کارروائی کرنے کیلئے خط لکھا تھا۔

الطاف حسین نے جمعرات کی رات برطانیہ سے ایک ٹیلی فونک خطاب میں پاکستانی فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

خط میں پیمرا ایکٹ کی شق27کےتحت کارروائی کی ہدایت کی گئی تھی۔ جس کے بعد پیمرا نے ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں لائیو پروگرام ڈیلے ڈیوائس کے ساتھ نشر کرنے کی ہدایت کی۔

پیمرا نے ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کا انتباہ بھی دیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Jawwad May 02, 2015 10:07am
یہ بوہوت پہلے ہو جانا چاہیہ تھا جب الطاف نے پہلے دافع پاکستان اور اس کے افواج اور سیکورٹی فورسز کے خلاف تکریر کے تھی

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024