• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

مائیکروسافٹ کا نیا براؤزر 'ایج' متعارف

شائع April 30, 2015
مائیکروسافٹ ایج — اسکرین شاٹ
مائیکروسافٹ ایج — اسکرین شاٹ

نیویارک : آخر کار مائیکروسافٹ نے اپنے پرانے ویب براﺅزر انٹرنیٹ ایکسپلورر کی جگہ نیا براﺅزر باضابطہ طور پر "مائیکرو سافٹ ایج" کے نام سے متعارف کرا ہی دیا۔

سان فرانسسکو میں بلڈ کانفرنس کے موقع پر کمپنی کا کہنا تھا کہ اگرچہ مائیکروسافٹ ایج ونڈوز 10 میں انٹرنیٹ ایکسپلورر کی جگہ لے رہا ہے تاہم یہ پرانا براﺅزر کمپنیوں کو دستیاب رہے گا۔

یہ نیا براﺅزر ونڈوز 10 کے ہمراہ رواں برس کی دوسری یا تیسری سہ ماہی کے موقع پر سامنے آئے گا جس میں کورٹانا انٹیگریشن، ویب پیجز پر حاشیوں کو لکھنا اور آسانی سے پڑھنے جیسے فیچرز موجود ہیں۔

مائیکروسافٹ نے جنوری میں اس براﺅزور کو پراجیکٹ اسپارٹن کے نام سے متعارف کرایا تھا تاہم اب باضابطہ طور پر اسے مائیکرو سافٹ ایج کا نام دے دیا گیا ہے۔

مائیکروسافٹ کو توقع ہے کہ ونڈوز 10 کے ساتھ یہ نیا ویب براﺅزر اگلے دو سے تین برسوں کے دوران ایک ارب ڈیوائسز پر صارفین استعمال کرسکیں گے جس سے اسے گوگل کروم سے مسابقت کا موقع مل سکے گا۔

خیال رہے کہ اس وقت انٹرنیٹ صارفین میں سب سے مقبول براﺅزر گوگل کروم ہے جس کے بعد فائرفوکس کا نمبر آتا ہے اور انٹرنیٹ ایکسپلورر تیسرے نمبر پر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024