• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

حقیقی زندگی 'پیکو' جیسی ہی ہے، دپیکا

شائع April 29, 2015
دیپیکا پڈوکون— فائل فوٹو
دیپیکا پڈوکون— فائل فوٹو

بولی وڈ کی اداکارہ دپیکا پڈوکون اپنے مداعوں کو اپنی اگلی فلم 'پیکو' میں ایک منفرد کردار میں نظر آئیں گی جس کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ ان کی حقیقی زندگی بھی اسی کردار جیسی ہی ہے۔

فلم پیکو میں امیتابھ بچن اور عرفان خان بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

دیپیکا کا کہنا ہے کہ 'پیکو' میں ان کا کردار ایک ایسی لڑکی کا ہے جو کہ نوکری کرکے اپنا گھر چلانے کے ساتھ ساتھ وہ اپنے بوڑھے باپ کا خیال بھی رکھتی ہے۔

دپیکا کا کہنا ہے کہ انہیں یہ کردار کافی پسند آیا ہے کیونکہ ان کی حقیقی زندگی بھی اس کے خاصی قریب ہے۔

حال ہی میں ہدایت کار شوجت سرکار اور عرفان خان کے ہمراہ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ملبوسات کلیکشن کی نقاب کشائی بھی کی جس کو پیکو میلنگ کلیکشن کا نام دیا گیا ہے۔

8 مئی کو سنیما گھروں کی زینت بننے والی اس فلم کے نام سے منسوب اس کلیکشن کو دپیکا کے فلم میں کپڑوں کو نظر میں رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024