• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پشاور کے علاقے حیات آباد میں دھماکا، حملہ آور ہلاک

شائع April 28, 2015
دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسزکی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اورشواہد اکھٹے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا—۔فائل فوٹو/ ظاہر شاہ شیرازی
دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسزکی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اورشواہد اکھٹے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا—۔فائل فوٹو/ ظاہر شاہ شیرازی

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے حیات آباد میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حیات آباد کے علاقے باغ ناران چوک میں ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا گیا تھا، جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا، جو بعد ازاں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ دھماکے میں حملہ آور خود ہلاک ہوا جس کی عمر 16 سے 18 برس تھی۔

ان کے مطابق دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم واقعے میں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکا حیات آباد میں نجی اسکول کے قریب ہوا، جو دھماکے کے وقت بند تھا۔

دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی، جبکہ شواہد اکھٹے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

واضح رہے کہ حیات آباد پشاور کا ایک پوش علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024