• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

تحریک انصاف کا 'جسٹس وجیہہ ٹریبونل' تحلیل

شائع April 25, 2015
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ....  فائل فوٹو : اے پی
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان .... فائل فوٹو : اے پی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان انٹرا پارٹی الیکشن ٹریبونل تحلیل کردیا۔

تحلیل کیا جانے والا انٹرا پارٹی الیکشن ٹریبونل جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کی سربراہی میں قائم کیا گیا تھا۔

ٹریبونل کی تحلیل کے لئے عمران خان کے دستخط سے جاری پارٹی نوٹیفیکیشن ڈان نیوز کو موصول ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان بلا مقابلہ پی ٹی آئی کے چیئرمین منتخب

نوٹیفیکیشن میں پارٹی چیئرمین عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹریبونل کا کام 17 اکتوبر 2014 کو فیصلہ سناتے ہی ختم ہو گیا تھا، البتہ اس کے باوجود اس ٹریبونل کی جانب سے جتنے نوٹس جاری کیے گئے پارٹی ان کا جواب دیتی رہی۔

یاد رہے کہ 22 مارچ 2015 کو پی ٹی آئی کے کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن پر قائم کیے گئے ٹریبونل کو تحلیل کر دیا تھا، جس کے بعد ٹریبونل نے عمران خان کو طلب کیا تھا، جس پر چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے یہ فیصلہ بھی سامنے آیا تھا کہ وہ ٹریبونل کے سامنے پیش ہوں گے مگر وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

عمران خان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ ٹریبونل ایک نازک وقت میں اہم موقع پر پارٹی کے کاموں میں رکاوٹ کا سبب بن رہا ہے، اس لیے اس ٹریبونل کو ختم ہو جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ ٹریبونل کی جانب سے 18 اپریل کو تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کے جواب میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پارٹی کے امور میں روکاوٹ پیش آ رہی ہے، تحریک انصاف عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف شواہد جمع کر رہی ہے، اس لیے ان کے خلاف شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے 12 اکتوبر 2013 کو عمران خان نے ٹریبونل قائم کیا تھا۔

ٹریبونل نے 17 اکتوبر 2014 کو اپنا فیصلہ سنایا تھا۔

ڈان نیوز کا ذرائع کے حوالے سے کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے تاسیسی ارکان اس فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں، اور الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ پارٹی میں آمرانہ طریقہ کار اختیار کیا جا رہا ہے۔

تبصرے (5) بند ہیں

sa Apr 25, 2015 02:50pm
un democratic way
Nafees Apr 26, 2015 02:43am
جگر چھلنی ہے دل گبھرا رہا ہے تبدیلی کا جنازہ جارہا ہے ۔۔۔۔۔
Jan Apr 26, 2015 09:57am
Imran Khan captain hain aor captain ko show-cause notice bejwana kesy aqal mandy hay. Behter yahy hoga maintain the statuesque everywhere.
Syed Monis Ismail Apr 27, 2015 11:06am
@Nafees BOHAT HEE ZABARADAST SACH HAE.............
Syed Monis Ismail Apr 27, 2015 11:07am
@Jan Ha ha ha ha.....

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024