• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

کراچی کو علیحدہ صوبہ بنایا جائے: الطاف حسین

شائع April 25, 2015
متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین — فائل فوٹو
متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین — فائل فوٹو

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین نے ایک بار پھر کراچی کو علیحدہ صوبہ بنانے کا مطالبہ کردیا۔

انہوں جے کہا کہ وہ پاکیستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، جماعت اسلامی اور ن لیگ سمیت تمام پارٹیوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

جناح گراؤنڈ میں ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود کارکنان نے جرأت کا مظاہرہ کیا ہے۔

ایم کیو ایم کے سربراہ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم کی کامیابی کے حوالے سے کہا کہ 'ہماری پارٹی پر لگائے جانے والے جھوٹے الزامات عوامی عدالت نے مسترد کردیے ہیں'۔

الطاف حسین کا کہنا ہے کہ اگر اسٹیبلشمنٹ بلاجواز لڑائی ختم کر کے ایم کیو ایم کو ملک کی معزز جماعت تسلیم کرلے، تو وہ آج بھی ملک کی خاطر فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

ایم کیو ایم کے سربراہ نے انتخابی عمل میں خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی نے الیکشن کمیشن کو کئی بار مطالبہ کیا کہ پولنگ کے وقت میں اضافہ کیا جائے کیونگہ پولنگ ختم ہونے کے وقت 50 فیصد لوگ لائنوں میں موجود تھے۔

الطاف حسین نے کہا کہ پوری دنیا میں قانون ہے کہ پولنگ تاخیرسے شروع ہونے پر اس کا وقت بڑھایا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرالیکشن کمیشن وقت بڑھاتا تو ایم کیو ایم ڈھائی لاکھ سے زیادہ ووٹ حاصل کرتی۔

تبصرے (2) بند ہیں

Nadeem Apr 25, 2015 10:44am
Is there any think tank in Pakistan? If there is any authority which brainstorming for solutions of problems posed to country, must come out with a solution of most problems "TO MAKE MORE PROVINCES". Please be proactive and solve the issues without any delay.
Angel Khan Apr 27, 2015 09:36pm
I Agree Bilkul Muhajir Soba banna chaye jis tarha deegar qomyaton ke name per Soby hain Muhajir soba bhi banna chaye Urdu bolny walon ke name se hona to ye kaam Pakistan banny ke foran baad chaye tha magar dair ayad dusrust ayad ,,,,

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024