• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

چوہدری نثار کا ایف آئی اے تحلیل کرنے کا انتباہ

شائع April 24, 2015
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان — فائل فوٹو
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان — فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ کرپشن کے مقدمات کی تفتیش جلد سے جلد مکمل کریں اور کرپشن میں ملوث بڑی مچھلیوں کو گرفتار کریں ورنہ وہ اس ادارے کو تحلیل کرنے کی سفارش کردے گے۔

چوہدری نثار نے وزارت داخلہ میں ایف آئی اے کی کارکردگی کاجائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ نہیں کہتے کہ اے آئی اے ملک کی سربراہ جماعت اور انہیں کسی قسم کی سہولت فراہم نہ کرے تاہم بڑے چوروں کو پکڑ کر عوام کو انصاف دینے کی ایک مثال ضرور قائم کرے۔

انہوں نے گذشتہ کئی عرصے سے کسی بڑے کرپشن کیسز کی تحقیقات میں پیش رفت نہ ہونے اور ادارے میں کرپٹ افراد کی موجودگی کے حوالے سے ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ادارے میں 64 کرپٹ افسران کی موجودگی اور ان افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لانے پر افسوس کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ادارے میں موجود کرپٹ افسران کو فوراً نکالا جائے، وہ ان افسران کو اس ادارے میں نہیں دیکھنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ تمام وسائل فراہم کرنے کے باوجود ایف آئی اے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور چھوٹے چوروں کو سزا اور بڑے چوروں کے ساتھ خوشامد اب نہیں چلے گی۔

چوہدری نثار نے کہا کہ سابق دور حکومت میں ایف آئی اے کو تماشا بنایا گیا اورکرپشن کی خاطر لوگوں کو چن چن کر ایف آئی اے میں تعینات کیا گیا۔

اجلاس کے دوران چوہدری نثار کو ملازمین اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوٹ اسکینڈل، جعلی ڈومیسائل کے حامل غیر ملکی کو پاکستانی شہری قرار دے کر پاکستان لانے کے اسکینڈل، غیر معیاری تیل کی برآمد کے سکینڈل اور دیگر پر ہونے والی تحقیقات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024