• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

حیدر کے نام 5 آئی فا ایوارڈز

شائع April 22, 2015
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بولی وڈ کی فلم حیدر نے آئی فا ایوارڈ میں کئی ٹیکنیکل ایورڈرز اپنے نام کرا لیے جس کا انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی نے آج اعلان کیا ہے۔

اس سال انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز آئی فا میلشیا میں منعقد ہوں گے جس کی میزبانی بولی وڈ کے اداکار رنویر سنگھ اور ارجن کپور کریں گے۔

تقریب اس سال جون کے مہینے میں ہوگی جبکہ ٹیکنیکل ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان پہلے ہی کردیا گیا ہے جس میں ویشال بھردواج کی ہدایت میں بننے والی فلم حیدر نے سب سے زیادہ ایوارڈز جیتے ہیں۔

فلم حیدر گزشتہ سال 2 اکتوبر کو ریلیز ہوئی تھی جس نے نا صرف ناقدین کے دل جیتے بلکہ شائقین کی بھی خوب داد وصول کی۔

اس فلم میں شاہد کپور کے ساتھ شردھا کپور اور تبو نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

فلم نے پہلے ہی کافی نیشنل ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں اور اب آئی فا میں بھی یہ سب سے زیادہ ٹیکنیکل ایوارڈز اپنے نام کرچکی ہے۔

فلم حیدر نے آئی فا میں کاسٹیوم ڈیزائن، بیگراؤنڈ اسکور، ساؤنڈ مکسنگ، ساؤنڈ ڈیزائن، پروڈکشن ڈیزائن اور میکپ کے ایوارڈز جیتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024