• KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm
  • KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm

سعودی عرب کی یمن میں دوبارہ بمباری

شائع April 22, 2015
تصویر بشکریہ رائٹرز
تصویر بشکریہ رائٹرز

صنعا: یمن میں جاری فوجی آپریشن ختم کرنے کے اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی سعودی سربراہی میں قائم اتحادی افواج نے پھر حوثی باغیوں پر بمباری شروع کردی ۔

اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے شہر طیز کے نواح میں واقع آرمی بیس کو حوثی باغیوں کے قبضے کے بعد بمباری کا نشانہ بنایا۔

جنگ بندی کے سعودی اعلان کے بعد بدھ کی صبح حوثی باغیوں نے صدر عبدالرب منصور ہادی کے وفادار آرمی یونٹ کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد بیس پر قبضہ کرلیا تھا۔

ایک فوجی افسر نے اے ایف پی کو بتایا کہ حوثی باغیوں اور صدر کی وفادار فورسز کے درمیان جھڑپ میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

سعودی حکومت نے گزشتہ روز یمن میں جاری فوجی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ ضروت پڑنے پر دوبارہ ایکشن لیا جاسکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق سعودی عرب کی سربراہی میں اتحادی افواج کے تقریباً ایک ماہ طویل فوجی آپریشن، اور باغیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران اب تک 944 افراد ہلاک جبکہ 3 ہزار 487 زخمی ہوچکے ہیں۔

تبصرے (2) بند ہیں

Syed Apr 23, 2015 12:22am
ہمیں جذبات کی بجائے حقائق کو سامنے رکھ کر یہ فیصلہ کرنا چاہیئے کہ سعودی عرب کا کردار مسلم دنیا میں مثبت ہے یا منفی؟؟؟؟ سعودی عرب کی بےجا حمایت کرنے والے افراد اور بالخصوص ریال خور مولویوں سے گزارش ہے کہ یمن پر حملے کے وقت تو آپ کی غیرت جاگ گئی ہے لیکن جب فلسطین پر اسرائیل حملہ کرتا ہے تو اسوقت آپ لوگ کیوں بے حس ہوجاتے ہو؟
Syed Apr 23, 2015 01:04am
پاکستان کے اندر دفاعِ حرمین کا منجن بیچنے والے ریال خوروں کو اب منہ چھپانے کے لئے جگہ نہیں ملے گی کیونکہ اُن کے باپ کی رسوائی پاکستان کے اندر تکفیریت کو پروان چڑھانے والوں کی بھی ذلت و رسوائی ہے۔ وہ لوگ جو سعودی اتحاد میں شمولیت کی بات کرتے ہیں اور آل سعود کی جنگ کو حرمین کی جنگ قرار دے کر یمنیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں، پاکستان میں اب ان کے گرد دائرہ اور تنگ ہو جائےگا- ملتِ پاکستان کے شعور کو سلام کہ جس کی بدولت پارلیمنٹ میں سعودی خواہش اور عزائم کے برخلاف قرارداد پاس ہوئی،۔ انشاءاللہ وہ وقت اب زیادہ دور نہیں ہے کہ جب پاکستان میں بوئی فصل تکفیریت کا یہاں سے خاتمہ ہو جائے گا اور پاکستان پھر سے امن کا گہوارہ بن جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025