• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

افغانستان: داعش کا خود کش حملہ، طالبان کی مذمت

شائع April 19, 2015
حملے میں 33 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔۔۔ فوٹو: رائٹرز
حملے میں 33 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔۔۔ فوٹو: رائٹرز

پشاور: پاکستان میں ہونے والے گزشتہ دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے والے افغانستان میں موجود عسکریت پسندوں کی تنطیم جماعت الاحرار نے مشرقی افغان صوبہ ننگرہار میں خود کش حملے کی مذمت کی ہے۔

حملے میں 33 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

جماعت الاحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ’’عوامی جگہوں پر خود کش بم دھماکے کرنے والے نہ تو مسلمان ہیں اور نہ ہی ایسے لوگوں کا اسلام سے کوئی تعلق ہے، یہ مجاہدین کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔ ‘‘

خیبر ایجنسی میں موجود لشکرِ اسلام نامی عسکریت پسند گروپ نے بھی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

دہشت گرد جماعتوں کی جانب سے دیئے گئے بیانات پرسیکیورٹی حکام نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ’’ جو کالعدم جماعتیں اس سے قبل پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری فوری قبول کرتی رہی ہیں ان کا اس حملے کی مذمت کرنا باعث حیرت ہے۔ کیا اب وہ اپنی آخری پناہ گاہ کے چھین جانے سے ڈر تے ہیں؟"

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ ایک خود ساختہ اسلامی ریاست(داعش) جس نے جلال آباد میں دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی، پاکستان میں موجود دہشت گرد جماعتوں کی حمایتی ہے، اپنے حمایتی کے عمل کی مذمت کرنے پر حیرت ہے۔‘‘

واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے بدخشاں کے دورے کے موقع پر کہا تھا کہ ’’ننگر ہار میں آج ہونے والے خوفناک دھماکے کی ذمہ داری کس نے قبول کی؟ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، بلکہ اسلامک اسٹیٹ (داعش) نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے‘‘۔

گزشتہ سال نومبر میں داعش نے سابق افغان جہادی کمانڈر مسلم دوست کو خراسان بیلٹ کا امیر مقرر کیا تھا۔

یہ بھی خیال رہے کہ افغانستان میں امریکی فورسز کے سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل جون کیمپ بیل نے ٹائمز نیوز کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اسلامک اسٹیٹ یا دولت اسلامیہ برائے عراق و شام (داعش) پاکستان اور افغانستان میں بھرتیاں کر رہی ہے۔

جنرل کیمپ بیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگرچہ داعش افغانستان میں اپنا اثرو رسوخ نہیں بڑھا سکتی تاہم پڑوسی ملک پاکستان میں اپنا پیغام پھیلانے کی صلاحیت ضرور رکھتی ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ عراق اور شام کے وسیع رقبے پر قبضہ کرنے والے شدت پسند تنظیم داعش یا الدولۃ الاسلامیہ نے گزشتہ سال جون کے مہینے میں خلافت کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Yousafzai Apr 20, 2015 11:49pm
طالبان اور القائدہ کے مقابلے یا کمی پوری کرنے کیلئے بڑی طاقتوں نے داعش لانچ کردیا ھے ورنہ داعش کا پاکستان اور افعانستان میں کیا دلچسپی ھوسکتی ھے داعش میں صرف عرب لوگ ھیں عرب یہاں نہیں ھیں داعش (دولت اسلامی عراق وشام) افعانستان میں کیسے کاروائی کرسکتی ھے

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024