• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

افغان آرمی چیف کی جنرل راحیل سے ملاقات

شائع April 17, 2015
آرمی چیف جنرل راحیل شریف (دائیں) اور  افغان چیف آف جنرل اسٹاف جنرل شیر محمد کریمی (بائیں)—۔فائل فوٹو/ آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل راحیل شریف (دائیں) اور افغان چیف آف جنرل اسٹاف جنرل شیر محمد کریمی (بائیں)—۔فائل فوٹو/ آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغان چیف آف جنرل اسٹاف جنرل شیر محمد کریمی نے ملاقات کی ہے جس میں افغانستان میں امن و استحکام سے متعلق معاملات اور دفاعی اور تربیتی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان چیف آف جنرل اسٹاف جنرل محمد کریمی نے جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں افغانستان میں امن و استحکام اور پاک افغان بہتر سرحدی انتظام کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور تربیتی شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغان جنرل کو جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جنرل کریمی نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

جنرل شیر محمد کریمی کل یعنی ہفتہ کو پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کریں گے، جہاں وہ پاسنگ آؤٹ پریڈ سے بھی بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024