• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس دوبارہ کھل گیا

شائع April 17, 2015
سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)  کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری —۔فائل فوٹو/ رائٹرز
سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری —۔فائل فوٹو/ رائٹرز

راولپنڈی: صدارتی استثنیٰ ختم ہوتے ہی سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

جمعے کو راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج راجہ اخلاق حسین نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ خرم اعجاز کی دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اثاثہ جات ریفرنس کے مرکزی ملزم آصف علی زرداری کا صدارتی استثنیٰ ختم ہوچکا ہے لہٰذا کیس کو ری اوپن کیا جائے، جبکہ ریفرنس کی مرکزی ملزمہ بینظیر بھٹو کا نام ان کے قتل کی وجہ سے نکال دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:ایس جی ایس، کوٹیکنا کیس میں زرداری کی درخواست بریت مسترد

سماعت کے بعد عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس ری اوپن کرنے کا فیصلہ کیا اور سابق صدر کو 27 اپریل کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ آصف علی زرداری اور بینظیر بھٹو کے خلاف یہ ریفرنس 2001 میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دورِ حکومت میں بنایا گیا تھا، تاہم اس کی سماعت 2010 میں غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی تھی۔

سابق صدر زرداری نے 2002 میں قومی احتساب بیورو کی جانب سے اُن کے اثاثوں سے متعلق ریفرنس کو چیلنج کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024