• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

2015 کی بدترین اور بہترین ملازمتیں

شائع April 16, 2015
اخباری رپورٹر کے شعبے کو  رواں برس بدترین ملازمت کا حامل قرار دیا گیا ہے — اے ایف پی فائل فوٹو
اخباری رپورٹر کے شعبے کو رواں برس بدترین ملازمت کا حامل قرار دیا گیا ہے — اے ایف پی فائل فوٹو

نیویارک : ہر شخص ہی روزگار کمانے کے لیے مختلف ذرائع کو اختیار کرتا ہے اور دنیا میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو کسی قسم کی ملازمت کرکے اپنے خاندان کی کفالت کرتے ہیں۔

تاہم کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ کی ملازمت بدترین یا بہترین ہے؟ کم از کم ملازمت سرچ کرنے والی ایک ویب سائٹ کیرئیر کاسٹ نے تو 2015 کی بہترین و بدترین ملازمتوں کی سالانہ فہرست جاری کی ہے جن کی درجہ بندی آمدنی، دفتری یا ارگرد کا ماحول، تناﺅ، جسمانی مشقت اور ترقی کے امکانات جیسے عوامل کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

تو دیکھیں اور جانیں کہیں آپ بھی تو بدترین ملازمت کرنے پر مجبور نہیں؟

رواں برس کی بدترین ملازمتیں

1۔ اخباری رپورٹر

اس ملازمت کو بدترین قرار دینے کی وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ اخبارات ہو یا جریدے، پڑھنے والے افراد بتدریج پرنٹ کی بجائے انٹرنیٹ ذرائع کو ترجیح دینے لگے ہیں، جس کے نتیجے میں اخبارات کو اشتہارات کی آمدنی میں کمی کا سامنا ہے اور اس کا نزلہ رپورٹرز پر نکل رہا ہے۔

2۔ لکڑیاں یا درخت کاٹنے کا کام

اس فہرست کے بقول لکڑہارے کے طور پر کام کرنا کافی خطرناک ثابت ہوتا ہے خاص طور پر جنگلات میں جہاں حادثات کے نتیجے میں جان جانے کا خطرہ ہوتا ہے جبکہ اکثر ممالک میں تو اس کام کے لیے لوگوں کو بھرتی کرنا ہی خلاف قانون قرار دیا جاچکا ہے جس کی وجہ سے یہ کام کرنے والے کم اجرتوں پر مشقت کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔

3۔ فوجی اہلکار

فہرست کے مطابق فوجی ملازمت تو ہوتی ہی خطرناک اور تناﺅ سے بھرپور، جس میں جان جانے کا خطرہ زیادہ اور تنخواہیں یا مراعات نچلے عہدوں کے لیے کچھ زیادہ نہیں ہوتیں، جبکہ اس کام کے لیے مکمل عزم اور اپنی صلاحیت کو مختص کرنے کی ضرورت پڑتی ہے جس میں ناکامی برطرفی کی شکل میں سامنے آسکتی ہے۔

4-باورچی

فہرست میں بتایا گیا ہے کہ درحقیقت باورچی کا انتہائی تناﺅ والا ہوتا ہے کیونکہ صارفین کے مطالبات کو فوری طور پر درست طریقے سے پورا کرنا پڑتا ہے جبکہ انتہائی گرم ماحول میں کام کرنا بھی جسمانی صحت پر اثرات مرتب کرتا ہے جبکہ اکثر تنخواہیں بھی بہت کم ہوتی ہیں اور کسی معمولی غلطی پر سننے کو بہت کچھ مل جاتا ہے۔

5۔ براڈ کاسٹر

اس شعبے میں بہت زیادہ مسابقت یا نوجوانوں کی بھرمار ہونے کے نتیجے میں اب میڈیا کمپنیاں فائدہ اٹھا رہی ہیں اور کم تنخواہوں پر ملازمت کی پیشکش کی جاتی ہے اور اس شعبے میں فل ٹائم کام کرکے کامیاب کے لیے بہت زیادہ تناﺅ والی صورتحال سے گزرنا پڑتا ہے۔

اب بات ہوجائے رواں برس کی بہترین ملازمتوں کی جس میں کافی حیرت انگیز شعبے سامنے آتے ہیں۔

1۔ کلرک

درحقیقت اپنی ملازمت سے اطمینان نے کلرکی کو 2015 کی سب سے بہترین ملازمت بنا دیا ہے جبکہ اس کیرئیر میں آگے بڑھنے کے مواقع اور تنخواہین بہترین ہوتی ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں کام اتنا زیادہ مشکل نہیں ہوتا جبکہ کسی غلطی کی صورت میں اس کی تلافی کا موقع بھی باآسانی مل جاتا ہے۔

2۔ آڈیولوجسٹ

بزرگون کی تعداد بڑھنے کے نتیجے میں آڈیو لوجسٹ کی ضرورت بھی پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے کیونکہ سننے کا مسئلہ آج کل بہت عام ہوچکا ہے اور اس چیز نے اس کیرئیر میں جلد ترقی کے مواقعوں کو بہت بڑھا دیا ہے جب ہی اسے 2015 کی دوسری بہترین ملازمت قرار دیا گیا ہے۔

3۔ ماہر ریاضیات

ماہر ریاضیات کے پاس اپنے پسند کے کیرئیر کا انتخاب کا موقع ہوتا ہے کیونکہ اس شعبے کا ماہر ٹیکنالوجی، بزنس یا تعلیمی میدان ہر جگہ کام کرسکتا ہے۔ یہ مواقعے اس مارکیٹ میں نئے نئے آنے والوں کو بھی بہترین تنخواہوں ملتی ہیں۔

4۔ ماہر شماریات

ماہر شماریات کی اہمیت موجودہ عالمی اقتصادی منظرنامے میں مسلسل بڑھ رہی ہے اور اس شعبے کے باصلاحیت افراد کے لیے آنے والے برسوں میں مواقعوں کی کمی نہیں ہوگی اور ان کو بھی ماہر ریاضیات کی طرح اپنی پسند کا سیکٹر منتخب کرنے کا حق حاصل ہے۔

5۔ بائیو میڈیکل انجنئیر

یہ وہ شعبہ ہے جس نے اب پھیلنا شروع کردیا ہے کیونکہ یہ طبی سہولیات اور ٹیکنالوجی میں ہونے والی پیشرفت کو آپس میں ملا دیتے ہیں اور آنے والے برسوں میں بائیو میڈیکل انجنئیر کا مستقبل روشن ہی نظر آتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024