• KHI: Partly Cloudy 22.9°C
  • LHR: Clear 16.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.9°C
  • LHR: Clear 16.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.4°C

یاسر شاہ دورہ بنگلہ دیش سے باہر

شائع April 15, 2015

لاہور: پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ بنگلہ دیش کے دوران پریکٹس میچ کے دوران انجری کا شکار ہوکر دورے سے باہر ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون کیخلاف میچ میں یاسر کے بائیں ہاتھ پر چوٹ لگی ہے جس کے باعث وہ انجرڈ ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ یاسر شاہ کے متبادل کا اعلان ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کی مشاورت کے بعد کل متوقع ہے ۔

ذرائع کے مطابق ذوالفقار بابر یاسر کے متبادل کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

اس سے قبل فاسٹ باؤلر سہیل خان بھی بنگلہ دیش کے دورے سے انجری کے باعث باہر ہوگئے تھے۔

سہیل تربیتی کیمپ کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Yousafzai Apr 15, 2015 11:09pm
ایسا ھوتا ھے کھلاڑی زحمی بھی ھوجاتا ھے بیمار پڑ سکتا ھے یا کوئی اور ناگزیر حالات پیدا ھوجاتے ھیں مگر میڈیا والے اس کو شہ سرخی بناکر پیش کرتے ھیں جو نامناسب بات ھے ایسا تو ھر کھیل میں ھوتاھے براہ مہربانی اسکو بریکنگ نیوز ھرگز نہ بنائیں شکریہ

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025