• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

آرمی چیف کا غیرملکی ایجنسیوں کو انتباہ

شائع April 15, 2015
آرمی چیف جنرل راحیل شریف — رائٹرز فائل فوٹو
آرمی چیف جنرل راحیل شریف — رائٹرز فائل فوٹو

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بین الاقوامی ایجنسیوں اور ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ بلوچستان میں دہشتگردوں کی حمایت کرکے پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش سے باز رہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اپنے دورہ کوئٹہ کے دوران گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ، کمانڈر سدرن کمانڈ سے ملاقاتیں کیں جب کہ ایف سی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کرکے صوبے کی سیکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیا۔

آرمی چیف نے تربت میں دہشت گردوں کے ہاتھوں غریب مزدوروں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ بلوچستان حکومت کی معاونت کرتے ہوئے ان عناصر کا صفایا کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گرددوں کو مدد فراہم کرنے والی تمام غیرملکیوں ایجنیسوں اور ممالک کو شکست دے کر رہیں گے۔

آرمی چیف نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری پر ایف سی اور لیویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج صوبے میں امن و ترقی کے لیے بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، جب کہ ایف ڈبلیو او یہاں اپنے منصوبوں پر کام جاری رکھے گی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں، ان کے مددگاروں، ہمدردوں، فنانسرز کسی کو بھی ملک میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی اور ریاستی رٹ کی بحالی کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

بلوچستان میں سیکیورٹی چیلنجز کو بیان کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے سول و عسکری قیادت کی مربوط حکمت عملی پر زور دیا تاکہ بلوچستان میں امن کا قیام ممکن بنایا جاسکے۔

تبصرے (3) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Yousafzai Apr 16, 2015 12:43am
دوسروں کو دھمکیاں دینے کی بجائے اپنا گھر درست کرنا چاہئے ہماری ایجنسیز کیا کررہی ھیں انکی کیا ذمہ داریاں ھیں اور کیوں پورا نہیں ھورہی
Khuram Murad Apr 16, 2015 06:50am
انشاء اللہ ہم ان عناصر کو شکست دے کر رہیں گے جو پاکستان اور بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
farooqbilal Apr 16, 2015 04:32pm
WE must back up over Agencies in their good donning.

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024