• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

ہندوستان: کشمیر میں پاکستانی پرچم

شائع April 15, 2015
۔ٹوئٹر تصویر۔
۔ٹوئٹر تصویر۔

سری نگر: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشمیری عوام کی جانب سے حریت رہنما سید مسرت عالم کی ریلی میں پاکستانی پرچم لہرادیےگئے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق عالم نے مبینہ طور پر ریلی کے دوران پاکستان کے حق نعرے بھی لگائے۔

47 سالہ عالم ممکنہ طور پر سید علی گیلانی کے جانشین ہیں۔ انہیں چار سال کے بعد 7 مارچ کو رہا کیا گیا تھا۔

عالم کی جانب سے پاکستان کے حق میں نعرے بازی کرنے پر ہندوستان میں ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے جبکہ ہندوستانی میڈیا کی جانب سے بھی سخت ردعمل سامنے آیا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترجمان نراسمہا راؤ نے کہا کہ یہ حرکت برداشت کے قابل نہیں ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ جموں و کشمیر کی ریاستی حکومت اس پر کارروائی کرے گی۔

اس موقع پر سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ ہندوستان کشمیر پر غاصبانہ تسلط ختم کرے، کشمیرکی متنازع حیثیت تسلیم کرنے تک انڈیا سے مذاکرات ممکن نہیں۔

حریت رہنما کے مطابق کشمیری عوام کسی کے دشمن نہیں، صرف اپنا حق مانگ رہے ہیں۔

ریلی میں کشمیریوں نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بلند کئے۔

اس سے قبل بھی آسیہ اندرابی کی ریلی میں پاکستانی پرچم بلند کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024