• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'تو تھوڑی دیر اور ٹھہر جا'

شائع April 14, 2015

حال ہی میں اپنا ہم ٹی وی ایوارڈ سانحہ پشاور کے متاثرہ خاندانوں کے نام کرنے پر شہرت پانے والے پاکستانی گلوکار فرحان سعید نے اب اپنے نئے گانے کے ذریعے شمالی علاقوں میں جاری آپریشن ضرب عضب میں شریک فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

دلوں کو چھولینے والا گانا 'تو تھوڑی دیر اور ٹھہر جا' فرحان سعید اور آئی ایس پی آر کی مشترکہ کاوش ہے۔

اس گانے کے بول اور ویڈیو ایک فوجی کی کہانی بیان کرتے ہیں جو اپنے گھر سے دور وطن عزیز کے لیے لڑ رہا ہے۔ اس گانے میں فرحان سعید کے ساتھ ساتھ عروہ حسین بھی شامل ہیں جو فرحان سعید کی بیوی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

اس گانے میں مزید دکھایا گیا کہ فرحان سعید اپنی شادی کی رات اپنی بیوی کو ڈیوٹی کی وجہ سے اکیلا چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ پاک فوج کے جوانوں کو کسی گانے کی شکل میں خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہو۔ اس سے قبل جل بینڈ نے بھی پشاور سانحہ کے فوجیوں کے اعزاز میں 'تو قدم بڑھائے جا' گانا پیش کیا تھا۔

ایک شو میں انٹرویو کے دوران فرحان سعید نے بتایا تھا کہ اس گانے کا عنوان ان کو اس فوجی کی یاد دلاتا ہے جو سب کو پیچھے چھوڑ کر ملک کی خاطر اپنی ڈیوٹی کرنے گھروں سے دور رہتے ہیں اور یہ گانا ہر اس فوجی کے لیے خراج تحسین ہے جو آپریشن ضرب عضب میں لڑ رہا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Libra Apr 16, 2015 02:38pm
well done

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024