• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

الطاف حسین کی ضمانت میں جولائی تک توسیع

شائع April 14, 2015
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین—۔فوٹو/ بشکریہ ایم کیو ایم
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین—۔فوٹو/ بشکریہ ایم کیو ایم

کراچی:منی لانڈرنگ کے الزام کے سلسلے میں لندن کے پولیس اسٹیشن میں انٹرویو کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ضمانت میں 9 جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔

ضمانت میں توسیع کے بعد ایم کیو ایم کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ خود پر لگے الزامات کی تردید کرتے ہیں اور جلد الزامات سے باہر آجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات جلد مکمل کی جائیں اور ڈاکٹر عمران فاروق کے قاتلوں کو جلد پکڑا جائے۔

الطاف حسین نے کہا کہ جیسے میں واپس آیا ہوں ویسے ہی این اے 246کی سیٹ بھی واپس آئے گی۔

اپنے اوپر درج ہونے والے کیسز پر ان کا کہنا تھا کہ یہ اس سے وہ پریشان نہیں ہوتے، انہیں ہمیشہ جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی کوشش کی جاتی ہے اور جھوٹے مقدمات میں گرفتار بھی کیا گیا۔

اس سے قبل اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ مجھے برطانوی قانون اور نظام انصاف پرمکمل یقین ہے۔

انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ ضمانت میں توسیع سے حکام تفتیش جلدمکمل کرسکیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کارکن اور ہمدرد قانونی عمل کے دوران مکمل طور پر پُرامن، متحد و منظم رہیں۔

خیال رہے کہ الطاف حسین کی ضمانت آج ختم ہوگئی تھی اور اب تیسری مرتبہ ان کی ضمانت میں توسیع کی گئی ہے۔

الطاف حسین کا گھر شمال مغربی لندن میں واقع ہے، جہاں سے وہ ایم کیو ایم رہنما بابرغوری، فاروق ستار اور اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ لندن کے سدرک پولیس اسٹیشن پہنچے، جو ان کو پولیس اسٹیشن چھوڑ کر واپس چلے گئے تھے۔

اس موقع پر ڈان نیوز سے گفتگو میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں اور سرخرو ہوکر آئیں گے انھوں نے پورے پاکستان سے اپنے لیے دعا کرنے کی بھی درخواست کی۔

الطاف حسین کے پولیٹیکل سیکریٹری ندیم نصرت کا کہنا تھا کہ الطاف حسین بالکل مطمئن اور پراعتماد ہیں۔

ڈان نیوز اسکرین گریب
ڈان نیوز اسکرین گریب

اس سے قبل ایم کیو ایم سربراہ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وہ آج پولیس اسٹیشن میں پیش ہونے جارہے ہیں، لہذا کارکن اُن کے سرخرو ہونے کی دعا کریں۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس جون میں الطاف حسین کو برطانیہ میں ایک روز کے لیے پولیس نے حراست میں لیا تھا اور ان کے گھر پر چھاپہ مار کر تلاشی لی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس:الطاف حسین کی ضمانت میں توسیع

برطانیہ کی میٹرو پولیٹن پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد الطاف حسین کی ضمانت میں 14اپریل 2015 تک توسیع کی تھی۔

متحدہ کے قائد کی لندن میں گرفتاری پر ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی میں احتجاج کیا گیا تھا، جس کے باعث شہر مفلوج ہوکر رہ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: الطاف حسین ضمانت پر رہا ، دھرنے کے شرکاء سے خطاب

جناح گراؤنڈ میں کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم نے ہمیشہ کرپٹ سیاسی کلچر کے خلاف جدوجہد کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ سندھ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن شروع ہوا تو ایم کیو ایم نے اس کی بھر پور حمایت کی تھی۔

الطاف حسین کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ ہر سیاسی جماعت میں عسکری ونگ ہے لیکن متحدہ کے سوا کسی پارٹی کے دفتر پر چھاپہ نہیں مارا گیا اور اسٹیبلشمنٹ اپنی مرضی سےنظام چلانا چاہتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں: منی لانڈرنگ کیس: الطاف حسین کی ضمانت میں توسیع

انھوں نے کارکنوں کو ایک بار پھر پُرامن رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جدوجہد میں امتحان سے گزرنا پڑتا ہے۔

ایم کیو ایم کے قائد نے کارکنوں کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ 'آپ لوگ میزبان ہیں، مہمان آئیں گے توان کے ساتھ عزت کا برتاؤ کرنا ہے'۔

انھوں نے مزید کہا کہ لڑائی جھگڑے سے ہرحالت میں دوررہیں تاکہ پرامن فضا میں الیکشن ہوسکے۔

دوسری جانب ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم منی لانڈرنگ کے الزامات کی سختی سے تردید کرتی ہے۔

ترجمان کے مطابق قائد الطاف حسین پہلے سے طے شدہ اپائنمنٹ کے تحت پولیس اسٹیشن جائیں گے۔

تبصرے (2) بند ہیں

Imtiaz Akhter Apr 14, 2015 09:13am
Will the learned and educated people of Karachi change their opinion after all this evidence? Where has this huge amount of money come from, except from Bhatta?
Ali Apr 15, 2015 06:25am
Is it just me or everyone notes that Altaf Hussain is getting uglier day by day. Perhaps this is the result of heavy drinking and his black kartoot.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024