• KHI: Maghrib 6:30pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • ISB: Maghrib 6:07pm Isha 7:30pm
  • KHI: Maghrib 6:30pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • ISB: Maghrib 6:07pm Isha 7:30pm

کترینہ اور رنبیر کا اپنے رشتے کا اعتراف؟

شائع April 13, 2015
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

بولی وڈ اسٹار رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے درمیان تعلق کی خبریں کافی عرصے سے گرم ہیں جس کی وہ اکثر تردید بھی کرتے نظرآتے ہیں تاہم اب لگتا ہے کہ انہوں نے اسے سب کے سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تصویر بشکریہ— ہندوستان ٹائمز
تصویر بشکریہ— ہندوستان ٹائمز

اس کا اظہار اس وقت سامنے آیا جب ہفتہ کی شب کترینہ ، رنبیر کپور کے خاندان کے ساتھ ممبئی کے ایک چائنیز ریسٹورنٹ میں کھانے کے لیے گئیں جہاں سب نظر آئے لیکن رنبیر کپور کے والد رشی کپور موجود نہیں تھے۔

تصویر بشکریہ— ہندوستان ٹائمز
تصویر بشکریہ— ہندوستان ٹائمز

رنبیر اور کترینہ کھانا کھانے ایک ہی گاڑی میں نہایت سادہ لباس میں پہنچے۔ ان کے ساتھ ساتھ کپور خاندان کے دیگر افراد بھی آئے جن میں رنبیر کی والدہ نیتو سنگھ، بہن ردھیما، دادی کرشنہ کپور، انکل رندھیر کپور، کزن عادر جائن شامل تھے۔

تصویر بشکریہ— ہندوستان ٹائمز
تصویر بشکریہ— ہندوستان ٹائمز

رشی کپور اس دعوت میں موجود تو نہیں تھے لیکن حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو میں انبیر اور کترینہ کے ساتھ رہنے کی تصدیق کی ہے اور ان کا کہنا تھا کہ وہ رنبیر کو مکمل آزادی دیتے ہیں کہ وہ اپنی زندگی جیسے چاہے گزار سکتا ہے۔

خیال رہے کہ یہ پہلی بار ہے کہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور اس طرح عوامی سطح پر اکھٹے دیگر رشتے داروں کے ساتھ نظر آئے ہو اس سے پہلے یہ دونوں ایک دوسرے سے تعلق کی عام طور پر تردید ہی کرتے رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024