• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

بنگلہ دیش: جماعت اسلامی کے رہنما کو پھانسی

شائع April 11, 2015 اپ ڈیٹ April 12, 2015
ڈھاکا سینٹرل جیل کے باہر سخت سیکورٹی کا ایک منظر۔ — اے پی
ڈھاکا سینٹرل جیل کے باہر سخت سیکورٹی کا ایک منظر۔ — اے پی

ڈھاکا: بنگلہ دیش نے 1971 کی جنگ آزادی میں انسانیت کے خلاف جرائم ثابت ہونے پر جماعت اسلامی کے ایک سینئر رہنما کو پھانسی دے دی۔

ڈھاکا کی مرکزی جیل کے ایک سینئر افسر اور میڈیا نے بتایا کہ محمد قمر الزمان کو ہفتہ کی رات مقامی وقت کے مطابق 10 بجے پھانسی دی گئی۔

استغاثہ نے دعوی کیا تھا کہ جماعت اسلامی کے نائب سیکریٹری جنرل قمر الزمان نے 1971 میں پاکستانی فوج کی مدد کیلئے ایک عسکری گروپ کی سربراہی کی۔

استغاثہ کا یہ بھی دعوی تھا کہ قمر الزمان کم از کم 120 نہتے کسانوں کے قتل کی بھی ذمہ دار تھے۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش پاکستانی فوجیوں اور ان کے مقامی ہمدردوں کو نو مہینوں تک جاری رہنے والی جنگ آزادی میں تیس لاکھ لوگوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ٹھراتا ہے۔اے پی

پاکستان نے پھانسی پر اپنے ردعمل میں کہا کہ وہ بنگلہ دیش کی داخلی صورتحال کا محتاط انداز میں جائزہ لے رہا ہے۔

ہفتہ کی رات دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے بنگلہ دیشی عوام کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں۔' پاکستان بنگلہ دیش میں ترقی، خوشحالی اور امن کا خواہاں ہے'۔

'بنگلہ دیش میں پھانسی کے مقدمے پر عالمی برادری کے تاثرات سے بھی باخبر ہیں'۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024