• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عتیقہ اوڈھو شراب برآمدگی کیس میں بری

شائع April 10, 2015
اس واقعے کا سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے ازخود نوٹس لیا تھا .— فائل فوٹو
اس واقعے کا سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے ازخود نوٹس لیا تھا .— فائل فوٹو

راولپنڈی کی مقامی عدالت نے شراب برآمدگی کیس میں معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو کو بری کردیا۔

کسٹم حکام کے مطابق چار سال قبل سنہ 2011 میں اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشل ائیرپورٹ پر عتیقہ اوڈھو کے سامان کی تلاشی کے دوران اس وقت شراب کی دو بوتلیں برآمد ہوئیں تھیں جب وہ قومی آئرلائن کی پرواز سے کراچی جارہی تھیں۔

شراب برآمد ہونے پر عتیقہ اوڈھو کے خلاف چارسال قبل اسلام آباد ائیرپورٹ سے شراب لے جانے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اس واقعے کا سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے ازخود نوٹس لیا تھا جس کے بعد اس کیس کی سماعت راولپنڈی کی سول کورٹ میں کی گئی۔

چار سال بعد کارروائی مکمل ہونے کے بعد آج عدالت نے عتیقہ اوڈھو کو مقدمے سے بری کردیا۔

تبصرے (2) بند ہیں

Dr Saud Apr 12, 2015 02:23pm
Rules r strict onlt for the poor in Pakistan. 97% peple in jails r poor.
Inder Kishan Apr 12, 2015 11:37pm
حالت دیکھیں، معمولی سے کیس کو چار سال تک طوالت دے کر ملزم کو بری ہی کر دیا۔ جب بوتلیں برآمد ہوئی تھیں تو بری کیسے ہوگیا ملزم؟ دوسرا پوائنٹ، مقدمہ چار سال تک چلایا گیا، حالت دیکھیں ملک کے عدالتی نظام کی!

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024