• KHI: Asr 5:04pm Maghrib 6:50pm
  • LHR: Asr 4:37pm Maghrib 6:25pm
  • ISB: Asr 4:42pm Maghrib 6:31pm
  • KHI: Asr 5:04pm Maghrib 6:50pm
  • LHR: Asr 4:37pm Maghrib 6:25pm
  • ISB: Asr 4:42pm Maghrib 6:31pm

ایپل اسمارٹ واچ کے سب سے بہترین فیچرز

شائع April 9, 2015
ایپل واچ — رائٹرز فوٹو
ایپل واچ — رائٹرز فوٹو

ایپل کی پہلی اسمارٹ واچ کی ایڈوانس خریداری کا آغاز کل سے شروع ہورہا ہے اور اس موقع پر اس کے کئی ریویوز بھی سامنے آئے ہیں۔

ایپل واچ 349 ڈالر سے 17 ہزار ڈالر تک کی مختلف قیمتوں اور ماڈلز کی شکل میں فروخت کی جائے گی اور اس میں بہت کچھ ایسا ہے جو آپ کو اپنا دیوانہ بناسکتا ہے۔

تو ایپل واچ کے اہم فیچرز پر ایک نظر ڈالے اور پھر فیصلہ کریں کہ اسے خریدنا کس حد تک فائدہ مند ثابت ہوگا۔


سب سے اہم چیز یہ ہے کہ ایپل واچ سب سے پہلے ایک گھڑی ہی ہے جسے آپ مختلف ڈیزائنز میں خرید سکتے ہیں۔

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

جسمانی فٹنس پر ایپل واچ میں بہت زیادہ توجہ دی گئی ہے جس پر آپ اپنے دل کی دھڑکن کی رفتار کے بارے میں چار سنسرز کے ذریعے جان سکتے ہیں جو کہ اس ڈیوائس کی پشت پر موجود ہیں۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

فٹنس اپلیکشن کے ذریعے ورزش اور کھڑے ہونے سمیت مختلف مقاصد کو طے کرنے اور ان کے حصول میں مدد ملتی ہے۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

مثال کے طور پر ایپل واچ آپ کو کافی دیر بیٹھے رہنے کی صورت میں کھڑا ہونا اور ارگرد چلنا یاد دلائے گی۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

آپ اس چیز پر بھی نظر رکھ سکتے ہیں کہ دن بھر میں آپ نے کتنی کیلوریز کو جلایا۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

فٹنس ٹریکر ایک اپلیکشن کے ذریعے آئی فون سے بھی منسلک ہوگا جس کسے ذریعے آپ اپنی جسمانی حالت کا گہرائی میں جاکر جائزہ لے سکتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

یہ اپیل واچ کی ہوم اسکرین ہے جہاں تمام اپلیکشنز موجود ہیں، آپ اپنی انگلی سے اسکرین کو اوپر نیچے کرکے مزید اپلیکشنز کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

آپ اپنے آئی فون پر آنے والے ایس ایم ایس کو بھی اپنی کلائی میں بندھی ایپل واچ پر دیکھ سکتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

اور آپ مخصوص جملوں کے ذریعے ان کا جواب بھی دے سکتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

ایپل نے صارفین کے لیے اینیمیٹیڈ ایموجی کے نئے سیٹ بھی اس اسمارٹ واچ کے لیے تیار کیے ہیں جنھیں آپ تحریری پیغام کی جگہ ایس ایم ایس کرسکتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

مختلف جگہوں کے نقشے بھی ایپل واچ پر کام کرتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

آپ پیدل چلنے کے دوران بھی اپنی کلائی پر راستوں کی سمت کے بارے میں جان سکتے ہیں اور جب بھی آپ کہیں مڑ جائیں گے تو گھڑی سے ہلکا سا وائبریشن ہوگا۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

آپ اپنے کانٹیکٹس کی فہرست کو بھی چھوٹی تصاویر کی شکل میں دیکھ سکتے ہیں اور جس تصویر پر انگلی سے کلک کریں گے اس سے رابطہ ہوسکے گا۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

آپ اپنے دوستوں کے لیے ڈوڈلز بھی ڈرائنگ کرکے چیٹ کرسکتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

آپ اپنے دل کی دھڑکن کی رفتار بھی دوستوں سے شیئر کرسکتے ہیں، آپ کے دوست کی گھڑی آپ کے دل کی دھڑکن کی رفتار کے مطابق وائبریٹ بھی ہوگی۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

آپ ایپل واچ میں کالز کو بھی موصول کرکے لوگوں سے بات چیت کرسکتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

ایپل کا سافٹ ویئر سری بھی اس گھڑی میں کام کرتا ہے اور آپ آئی فون کی طرح اس سے سوالات پوچھ سکتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

آپ ایپل واچ میں اپنے آئی فون میں محفوظ تصاویر کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

تھرڈ پارٹی اپلیکشنز جیسے فیس بک کے نوٹیفکیشن بھی آپ کی گھڑی میں دیکھے جاسکتے ہیں تاہم اس کا انحصار آپ پر ہے کہ کس اپلیکشن کے نوٹیفکیشن موصول کرنا پسند کریں۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

کارٹون

کارٹون : 5 اپریل 2025
کارٹون : 4 اپریل 2025