الطاف حسین کی کایا پلٹ: عمران، ریحام کے لیے تحائف
کراچی : عمران خان کا تو خیال یا دعویٰ تھا کہ کراچی کے جناح گراﺅنڈ میں ان کا استقبال انڈوں اور ٹماٹروں سے کرنے کی تیاریاں ہورہی ہیں تاہم تحریک انصاف کی حریف جماعت ایم کیو ایم نے اس کے برعکس پی ٹی آئی چیئرمین کے ایک شلوار قمیض کے جوڑے اور ان کی اہلیہ ریحام خان کے لیے زیورات کے تحائف کا انتظام کرلیا۔
مگر زیورات کا یہ سیٹ نائن زیرو پر ہی رہ گیا کیونکہ عمران خان نے اپنے دورہ کراچی کے دوران ایم کیو ایم کے مرکز کا دورہ کرنے کی دعوت کو مسترد کردیا تھا۔
ڈان نیوز اسکرین گریب |
ایم کیو ایم کے ایک عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ متحدہ کے قائد الطاف حسین نے پارٹی کو ریحام خان کے لیے زیورات کے سیٹ اور عمران خان کے لیے شلوار قمیض کے تحائف کا انتظام کرنے کا مشورہ دیا تھا " جو کہ کسی نوبیاہتے جوڑے کے کسی کے گھر کے موقع پر تحائف دینے کی روایت کا حصہ تھا"۔
این اے 246 میں ضمنی انتخابات سے قبل دونوں جماعتوں کے درمیان گزشتہ چند روز میں سامنے آنے والی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پی ٹی آئی سربراہ اور ان کی اہلیہ کو تحائف پیش کرنا بظاہر متحدہ قائد کی جانب سے سابقہ رنجشوں کو دور کرنا نظر آتا ہے۔
ایم کیو ایم کے رہنماءفاروق ستار نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ الطاف حسین کی جانب سے عمران خان اور ریحام خان کو تحائف پیش کرنے سے تصادم کا ماحول ٹھنڈا ہوگا۔
عمران اور ریحام کے ظہرانے کا اہتمام
پی ٹی آئی سندھ کے خواتین ونگ نے عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان کے دورے کے موقع پر ظہرانے کا اہتمام کیا تھا۔
اس ظہرانے کا اہتمام پارٹی کے ویمن ونگ سندھ کی صدر نازیہ ربانی کی رہائشگاہ میں کیا گیا تھا جو کہ کراچی کے علاقے واٹر پمپ چورنگی کے قریب رہتی ہیں۔
ڈان سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے نازیہ ربانی نے کہا کہ ظہرانے کے پکوانوں کی تیاری ویمن ونگ کی کارکنوں نے کی جو کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ میزبانی کے خیال سے پرجوش تھیں اور مینیو میں کراچی کے مخصوص کھانے رکھے گئے تھے۔
ڈان نیوز اسکرین گریب |
ڈان نیوز اسکرین گریب |
ڈان نیوز اسکرین گریب |
ڈان نیوز اسکرین گریب |
ڈان نیوز اسکرین گریب |
جن میں روایتی مٹن کڑاہی، دم کا قیمہ، چکن ہانڈی، حلیم کے ساتھ ساتھ آئس کریم، قلفی اور سوجی کا حلوہ قابل ذکر ہیں۔
ڈان نیوز اسکرین گریب |
ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں عمران خان اور ریحام خان کی میزبانی کا موقع ملا جو کہ ان کی رہائشگاہ میں پی ٹی آئی چیئرمین کی آمد کا بھی پہلا موقع تھا۔