• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

تاج محل کے نیچے دفن ہے شیو مندر، شنکر اچاریہ کا دعویٰ

شائع April 9, 2015
۔ —. فائل فوٹو رائٹرز
۔ —. فائل فوٹو رائٹرز

الہ آباد: مختلف تنازعات کے حوالے سے خبروں میں رہنے والے ہندوستان کے معروف جوتش اور پنڈت شنکراچاریہ نے اپنے ایک اور متنازعہ بیان سے ہلچل برپا کردی ہے۔

شنکراچاریہ نے دعویٰ کیا ہےکہ آگرہ میں تاج محل کے نیچے شیو کا مندر دفن ہے۔ وہاں ساون کے مہینے میں پانی کا چشمہ اسی لئے بہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے مشرق میں زبردستی کچھ ہڈیاں رکھ کر مقبرہ بنا دیا گیا تھا۔

شنکراچاریہ کا کہنا تھا کہ ممتاز محل کی وفات مدھیہ پردیش کے شہر برہانپور میں ہوئی تھی، پھرانہیں یہاں کیسے دفن جا سکتا تھا؟ اس لیے اس معاملے کی تحقیقات کرائی جانی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تاج محل کے سات تہہ خانے كھلوائے جائیں۔

اس سے قبل انہوں نے دعویٰ تھا کیا کہ شیری ڈی کے سائیں بابا مسلمان تھے۔ صحافیوں سے بات چیت کے دوران شنکر سائیں بابا کے حوالے سے اپنے متنازعہ بیان پر ثابت قدم نظر آئے۔

انہوں نے کہا، ہندوؤں کے مذہب میں کہیں بھی سائیں بابا کی پوجا کا ذکر نہیں ہے۔

انہوں نے شری ڈی میں سائیں بابا کے مزار پر ہندوؤں کو جانے منع کیا، اور کہا کہ مسلمان اس لیے نہیں جائیں گے کیونکہ وہاں سائیں بابا کی مورتی نصب ہے۔

اس کے علاوہ شنکراچاریہ نے گائے کی حفاظت کے لیے ایک قانون پاس کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں، اور اس سلسلے میں وزیر اعظم نریندرا مودی سے پہل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ یہی نہیں، انہوں نے ہندوستان بھر میں بیف پر پابندی کا بھی مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی مرکز میں ہندو نواز حکومت ہے، اور گائے کی حفاظت کا قانون منظور کرنے کا یہ اچھا موقع ہے۔ انہوں نے ہندوستانی سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کاٹجو کی جانب سے مہاراشٹر اور ہریانہ میں بیف پر پابندی کی تنقید کی بھی مذمت کی۔

شنکراچاریہ نے کہا، ہندوستان کے اندر مسلمانوں کے مذہبی مدرسوں میں قرآن اور مشنری اسکولوں میں بائبل کی تعلیم مسیحیوں کے ساتھ ساتھ دیگر بچوں کو بھی دی جا رہی ہے، لیکن ہندوؤں کو ان کے مذہب کی تعلیم دینے میں سیکولرازم مبینہ طور پر رکاوٹ بن رہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی شنکر اچاریہ کے بیان پر تنازعات پیدا ہو چکے ہیں۔ کچھ مہینے قبل شنکراچاریہ نے کہا تھا کہ ایک بیوی اور دو بچوں والا قانون ملک کے تمام مذاہب کو ماننے والوں پر لاگو ہونا چاہیے۔

تبصرے (2) بند ہیں

یمین الاسلام زبیری Apr 09, 2015 10:53pm
سمجھ میں نہیں آیا، ساون میں چشمہ اگر بہتا ہے تو یہ انوکھی بات کیسے ہوگئی، ہاں اگر جاڑے یا گرمی میں ایسا ہوتا تو یقیناً اچنبھے کی بات ہوتی؛ اور خشک سالی میں ہوتا تو اسے تو چمتکار مانا جاسکتا تھا۔ دوسرے کوئی کہیں مرے تو اسے کسی دوسری جگہ کیوں دفن نہیں کیا جاسکتا؟ سمجھ میں نہیں آیا۔
fahad khan Apr 10, 2015 12:54am
@یمین الاسلام زبیری

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024