• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اکمل اورشہزاد کو ایک سال کیلئے ٹیم سے باہر کرنے کی سفارش

شائع April 5, 2015
احمد شہزاد اور عمر اکمل ۔۔۔ فائل فوٹو اے ایف پی
احمد شہزاد اور عمر اکمل ۔۔۔ فائل فوٹو اے ایف پی

کراچی: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتا ن مصباح الحق سمیت ہیڈ کوچ وقار یونس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو کھلاڑی عمر اکمل اور احمد شہزاد کو کھیل میں بہتری لا نے کے لئے ٹیم سے ایک سال کے لیے برطرف کرنے کی تجویز پیش کی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان اور کوچ نے اپنی رپورٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے لگا تار خراب رویئے اور ناقص بلے بازی کی وجہ سے ٹیم کے بار بار کے نقصان کے حوالے سے ذکر بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کپتان اور ہیڈ کوچ کی تجویز کو پیش نظر رکھتے ہوئے دورہ بنگلہ دیش کے لیے ناصر جمشید سمیت عمر اکمل کو کسی کرکٹ فارمیٹ کے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے جبکہ احمد شہزاد کپتان آفریدی کے کہنے پر ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کیے گئے۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2015 میں ناصر جمشید 3 میچز میں کُل 5 رنز ، عمر اکمل 7 میچز میں 27.33 کی اوسط سے164 رنز جبکہ احمد شہزاد 7 میچز میں 32.42 کی اوسط سے 227 رنز بنا سکے تھے۔

تبصرے (1) بند ہیں

masood Apr 05, 2015 05:02pm
بلکل سہی تجویز ہے

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024