انٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن شپ ماریہ طور کے نام
راولپنڈی: پاکستان کی ماریہ طور پلائی وزیر نے جنوبی افریقہ کی سیولی واٹرز کو شکست دے کر بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ویمن اسکواش چیمپین شپ جیت لی۔
سفاری کلب اسکواش کورٹ میں ہونے والے دس ہزار ڈالرز انعامی مالیت کی چیپمیئن شپ کے فائنل میں ماریہ طور اور ٹاپ سیڈ جنوبی افریقاکی سیولی واٹرز کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔
چھیالیس منٹ تک جاری رہنے والے فائنل میں سخت مقابلے کے بعد ماریہ نے 11-9، 11-7، 6-11، 10-12 اور 12-10 سے کامیابی حاصل کی اور چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی۔
کورٹ میں موجود شائقین نے ماریہ کو ان کی فتح پر بھرپور داد سے نوازا۔
اس سے قبل سیمی فائنل میں ماریہ نے ملائشییا کی تی من جی کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
ماریہ اپنے کیرئیر میں اس سے قبل کینیڈا میں ہونیوالا نیش کپ، ساؤتھ ویسٹ اسکواش اوپن اور لبرٹی بیل اوپن کے ٹائٹلز بھی جیت چکی ہیں۔