• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

گھوٹکی: 12 سالہ لڑکی کو 'ریپ' کے بعد زندہ جلا دیا گیا

شائع March 30, 2015
شٹراسٹاک—۔
شٹراسٹاک—۔

گھوٹکی: صوبہ سندھ کے شہر گھوٹکی میں ایک 12 سالہ لڑکی کومبینہ طور پر ریپ کے بعد پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی جس سے وہ ہلاک ہو گئی۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق گزشتہ ہفتے گھوٹکی کی تحصیل ڈہرکی کے نواحی گاؤں میں تین ملزمان نے ایک محنت کش خاتون کی 12 سالہ بیٹی کو مبینہ طور ریپ کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں اسے پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

ریپ کا شکار ہونے والی لڑکی اپنی والدہ کے ہمراہ گھر میں چادریں بنانے کا کام کرتی تھی۔

مقتولہ کی والدہ نے بتایا ہے کہ واقعے کے روز تینوں ملزمان ان کے گھر چادر خریدنے کی غرض سے آئے تھے، جہاں انھوں نے 12 سالہ لڑکی کو چائے میں نشہ آور ادویات ملا کر بے ہوش کیا اور پھر ریپ کا نشانہ بناکر آگ لگا دی۔

یٹی کو بچاتے ہوئے 40 سالہ ماں کے جسم کا 60 فیصد سے زائد حصہ جھلس گیا، جو کئی دن بعد ہوش میں آئیں۔

مقتول لڑکی کے بھائی نے پولیس کی جانب سے بااثر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ کیے جانے کے بعد گھوٹکی سیشن کورٹ میں پٹیشن بھی دائر کی ہے۔ جس پر عدالت نے واقعے کا نوٹس لے کر مذکورہ خاتون کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Iftikhar Ali Mar 30, 2015 07:53pm
Please HANG UP once these sort of Human Killer and ket them hang in streets for few days and see if there is any one capable to do such a blunder again.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024